ETV Bharat / state

Imran Khan on Geelani: عمران خان کی گیلانی کی موت پر تعزیت، بھارت پر کی تنقید - سینئر علیحدگی پسند رہنما

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے سید علی گیلانی کے انتقال پر ٹویٹ کرتے ہوئے تعزیتی پیغام میں بھارت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔

عمران خان نے گیلانی کی موت پر تعزیت کرتے ہوئے ہندوستان کی تنقید کی

author img

By

Published : Sep 2, 2021, 3:26 PM IST

Updated : Sep 2, 2021, 3:40 PM IST

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے بزرگ علاحدگی پسند رہنما سید علی گیلانی کے انتقال پر تعزیت کرتے ہوئے ایک ٹویٹ میں بھارت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

قابل ذکر ہے کہ سینیئر علاحدگی پسند رہنما سید علی گیلانی 92سال کی عمر میں گزشتہ روز سرینگر میں طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔

پاکستانی وزیر اعظم نے ٹویٹ میں سید علی گیلانی کو ’’مجاہد کشمیر‘‘ کے خطاب سے موسوم کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ’’بھارتی حکام کے ہاتھوں شدید اذیتیں پہنچائی گئیں اور انہیں قید و بند کی صعوبتیں برداشت کرنی پڑیں۔‘‘

عمران خان نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا: ’’مجاہدِ کشمیر سید علی گیلانی کی رحلت کی اطلاع پاکر بے حد رنجیدہ ہوں کہ عمر بھر اپنے لوگوں اور ان کے حقِ خود ارادیت کے لئے محوِ جدوجہد رہے۔ وہ قابض بھارتی ریاست کے ہاتھوں اسیری و اذیت کا نشانہ تو بنے مگر پوری طرح ثابت قدم رہے۔‘‘

مزید پڑھیں؛ کشمیر کے سب سے بڑے علیحدگی پسند رہنما سید علی شاہ گیلانی کا انتقال

عمران خان نے ایک اور ٹویٹ میں کہا: ’’پاکستان میں ہم ان کی باہمت و بے باک جدوجہد کو سلام پیش کرتے ہیں اور ان کے الفاظ کو اپنے دل و دماغ میں تازہ کئے ہوئے ہیں کہ: ’ہم پاکستانی ہیں اور پاکستان ہمارا ہے‘۔ پاکستان کا قومی پرچم سرنگوں رہے گا اور ہم سرکاری طور پر ان کی وفات کا سوگ منائیں گے۔‘‘

مزید پڑھیں: سید علی شاہ گیلانی حیدر پورہ میں سُپرد خاک

قابلِ ذکر ہے کہ گزشتہ ایک دہائی سے بھی زیادہ عرصے سے نظر بند سینیئر علاحدگی پسند رہنما سید علی گیلانی گزشتہ روز سرینگر میں طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔

یہ بھی پڑھیں: گیلانی کی وفات پر وادی میں کرفیو نافذ

ان کی وفات کے بعد انتظامیہ نے وادیٔ کشمیر میں سخت ترین بندشیں عائد کرنے کے علاوہ موبائل سمیت انٹرنیٹ خدمات کو معطل کردیا ہے۔

Last Updated : Sep 2, 2021, 3:40 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.