ETV Bharat / state

Hygienic Rating in Kashmir: کشمیر میں صرف 84 دکانداروں کو ہائی جین ریٹنگ حاصل - فوڈ سیفٹی جموں و کشمیر میں

محکمہ فوڈ سیفٹی اتھارٹی آف انڈیا ملکی سطح پر غذائی اجناس اور دیگر کھانے پینے کی اشیا فروخت کرنے اور بنانے والے دکانداروں اور کارخانہ مالکان کو ہائی جین ریٹنگ جاری کرتی ہے۔ تاہم وادی میں اب تک اس زمرے میں صرف 84 دکان و مالکان کو ہی اسناد جاری کی گئی ہیں جب کہ وادی کشمیر میں محکمہ فوڈ اینڈ سیفٹی کے ساتھ 2449 دکاندار رجسٹرڈ ہیں۔Hygienic Rating In Kashmir

out-of-2449-recognised-stores-only-84-get-hygienic-rating-in-kashmir
کشمیر میں صرف 84 دکانداروں کو ہائی جین ریٹنگ حاصل
author img

By

Published : May 5, 2022, 6:12 PM IST

سرینگر: وادی کشمیر میں محکمہ فوڈ اینڈ سیفٹی میں رجسٹرڈ 2 ہزار 4 سو 49 مٹھائی، بیکری، قصاب، ریستوران، پولٹری فارم اور ہوٹلوں میں صرف 89 کو صفائی و ستھرائی ہائی جین ریٹنگ فراہم کی گئی ہے۔ ان دکانوں میں سرینگر کے 40، بڈگام میں 4، بارہمولہ میں 11 اور اننت ناگ کے 31 دکانیں شامل ہیں۔ وہیں دیگر اضلاع گاندربل، کپواڑہ، بانڈی پورہ، پلوامہ، کولگام اور شوپیاں میں کوئی بھی بیکری فروش، مٹھائی فروش، پولٹری فراہم کرنے والا صفائی کے لیے ہائی جین ریٹنگ حاصل کرنے کامیاب نہیں ہو سکا ہے۔Hygienic Rating In Kashmir

محکمہ فوڈ سیفٹی اتھارٹی آف انڈیا کے پروجیکٹ ’’Safe‘‘ کے تحت ملکی سطح پر غذائی اجناس اور دیگر کھانے پینے کی اشیا فروخت کرنے اور بنانے والے دکان اور کارخانہ مالکان کو ہائی جین ریٹنگ جاری کی جاتی ہے، تاہم وادی میں اب تک اس زمرے میں صرف 84 افراد کو ہی اسناد جاری کی گئی ہے۔ Food Safety Department Kashmir

وادی میں ہائی جین ریٹنگ جاری کرنے کے لیے تعینات نوڈل افسر کے مطابق وادی میں 370 گوشت فروخت کرنے والے، 174 بیکری اور مٹھائی کی دکانیں اور 1905 ہوٹل اور رستوران کی دکانیں محکمہ فوڈ سیفٹی سے تسلیم شدہ ہیں اور ان میں سے صرف 86 دکانداروں اور بیکری بنانے والوں نے ہائی جین ریٹنگ کے لیے درخواستیں جمع کرائی تھیں اور ہائی جین ریٹنگ کے لیے تمام کار خانہ داروں اور دکانداروں کو از خود سامنے آنا پڑتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سرسوں کے تیل میں دیگر تیل کی ملاوٹ پر پابندی

ایسے میں اگر کسی دکاندار کی رپورٹ منفی آتی ہے تو اس رپورٹ میں خامیوں کا ذکر ہوتا ہے اور وہ دکاندار خامیاں دور کرکے دو بارہ ہائی جین ریٹنگ حاصل کرنے کے لیے درخواست جمع کر سکتا ہے۔ واضح رہے ہائی جین ریٹنگ حاصل کرنے سے دکانداروں کے کام میں بھی اضافہ ہوتا ہے اور بازار سے مضر صحت بیکری، مٹھائیوں، گوشت، پولٹری اور دیگر غیر معیاری کھانے پینے چیزوں کا خاتمہ ہوتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.