سری نگر: پارلیمنٹ میں حزب اختلاف جماعتوں کے مشترکہ صدارتی امیدوار یشونت سنہا مختلف جماعتوں کی حمایت حاصل کرنے کے لیے بھارت کی کئی ریاستوں کے دورے پر ہیں۔ اب وہ کشمیر کے پارلیمانی ممبران کی حمایت حاصل کرنے کے لیے آج کشمیر پہنچ گئے ہیں جہاں وہ نیشنل کانفرنس کے ممبران سے ملاقات کررہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق سنہا نیشنل کانفرنس کے صدر اور ممبران پارلیمنٹ ڈاکٹر فاروق عبداللہ کی رہائش گاہ پر این سی کے تین ممبران سے ملاقات کررہے ہیں۔ Opposition Joint Presidential Candidate Yashwant Sinha Visits Kashmir
یہ بھی پڑھیں:
- Draupadi Murmu and Yashwant Sinha: دروپدی مرمو اور یشونت سنہا صدارتی انتخاب میں آمنے سامنے
- Presidential Candidate Yashwant Sinha: بغاوت قانون کی منسوخی اور آزادی صحافت کے لیے کام کریں گے، یشونت سنہا
پارلیمنٹ میں حزب اختلاف جماعتوں کے مشترکہ صدارتی امیدوار یشونت سنہا کشمیر کے پارلیمانی ممبران کی حمایت حاصل کرنے کے لیے آج سرینگر پہنچ گئے ہیں۔ وہ جموں و کشمیر کی اپوزیشن جماعتیں نیشنل کانفرنس کے پارلیمانی ممبران سے این سی صدر فاروق عبداللہ کی رہائش گاہ پر ملاقات کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ پی ڈی پی، سی پی آئی ایم اور عوامی نیشنل کانفرنس، کانگرس کے صدور سے بھی ملاقات کریں گے۔ Yashwant Sinha meets JK opposition parties
یہ بھی پڑھیں:
قابل ذکر ہے کہ صدر ہند کے عہدے کے لیے حزب اختلاف جماعتوں نے مشترکہ طور پر یشونت سنہا کا نام تجویز کیا ہے۔ ووٹروں کی حمایت حاصل کرنے کے لیے یشونت سنہا مختلف ریاستوں کا دورہ کر رہے ہیں۔ صدر ہند کے عہدے کے لیے سبھی ریاستوں کے اراکین اسمبلی و رکن پارلیمان ووٹ دینے کے اہل ہیں۔ تاہم اس وقت جموں و کشمیر میں اسمبلی نہ ہونے کے سبب صرف ممبر پارلیمنٹ ہی ووٹ دینے کے اہل ہیں۔
جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے تین اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے دو اراکین اسمبلی صدارتی الیکشن میں ووٹ ڈالنے کے اہل ہیں۔ اس درمیان یشونت سنہا نے نیشنل کانفرنس کے اراکین سے ملاقات کی اور میڈیا کے نمائندوں کو مخاطب کیا۔