سرینگر کے بمنہ علاقے میں زیر تعمیر زچہ بچہ اسپتال میں محکمہ صحت نے ’’او پی ڈی‘‘ بلاک کا افتتاح کیا۔ 500 بستروں پر مشتمل زچہ بچہ اسپتال کا سنگ بنیاد جموں و کشمیر میں اُس وقت کے وزیراعلیٰ مفتی محمد سعید نے 2015 میں رکھا تھا۔
سرینگر کے زچہ بچہ اسپتال، سونہ وار میں مریضوں کی کثیر تعداد کو دیکھتے ہوئے بمنہ میں زیرتعمیر اسپتال میں ’’او پی ڈی‘‘ خدمات کی شروعات کی گئی۔
جی بی پنتھ اسپتال کے میڈیکل سپر انٹنڈنٹ نذیر چودھری نے او پی ڈی بلاک کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ بہت جلد اسپتال میں دیگر طبی خدمات بھی شروع کی جائیں گی۔
مزید پڑھیں: سرینگر سمارٹ سٹی میں سڑکوں کی حالت خستہ
انہوں نے کہا کہ بمنہ میں او پی ڈی کی شروعات سے جی بی پنتھ اسپتال میں مریضوں کے رش میں کافی کمی واقع ہوگی۔
نذیر چودھری نے مزید کہا کہ جی بی پنتھ اسپتال کو مرحلہ وار بنیادوں پر مستقل زچہ بچہ اسپتال بمنہ منتقل کیا جائیگا۔