ETV Bharat / state

امشی پورہ انکاونٹر: 'مجرمین کو سخت سزا دی جائے' - امشی پورہ آپریشن کی تحقیقات

فوج نے شوپیان انکاؤنٹر کی تحقیقات کے سلسلے میں ایک بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ امشی پورہ شوپیان انکاونٹر کی جو تحقیقات شروع کی گئی تھیں، وہ مکمل ہوگئی ہیں۔

omar abdullah
omar abdullah
author img

By

Published : Sep 18, 2020, 7:31 PM IST

جموں و کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے امشی پورہ شوپیان انکاؤنٹر کی تحقیقات کے سلسلے میں فوج کے بیان پر اپنا ردعمل ظاہر کیا ہے۔

عمرعبداللہ نے کہا 'قتل ہونے والے تینوں افراد کے لواحقین نے مسلسل ان کی بے گناہی کا دعویٰ جاری رکھا۔ فوج کی جانب سے شروع کی گئی تحقیقات سے فوج مقتولین کےاہل خانہ سے متفق ہونے کی تجویز پیش کر رہی ہے'۔

انہوں نے کہا 'تحقیقات کا عمل شفاف رہنا چاہئے اور مجرموں کو قانون کے مطابق سخت سزا ملنی چاہئے'۔

عمر عبداللہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شوپیان انکاؤنٹر سے متعلق اپنا ردعمل ظاہر کیا۔

ٹویٹ
ٹویٹ

خیال رہے کہ فوج نے شوپیان انکاؤنٹر کی تحقیقات کے سلسلے میں ایک بیان جاری کرتے ہوئے بتایا 'امشی پورہ شوپیان انکاونٹر کی جو تحقیقات شروع کی گئی تھیں، وہ مکمل ہوگئی ہیں اور اس دوران معلوم ہوا ہے کہ اس آپریشن کے دوران قواعد کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔

فوج نے کہا ہے 'حکام نے قواعد کی خلاف ورزی کا مرتکب پانے والوں کے خلاف فوجی قانون کے دائرے میں کارروائی کے احکامات صادر کئے ہیں'۔

یہ بھی پڑھیے
ماں کو گولی لگی، بیٹا کچھ کر نہ سکا

فوج نے اپنے بیان میں کہا 'امشی پورہ آپریشن کی تحقیقات مکمل ہوگئی ہیں، اس دوران ایسی شواہد ملے ہیں جن سے پتہ چلتا ہے کہ افسپا کے تحت قواعد کا حد سے زیادہ استعمال کیا گیا ہے اور سپریم کورٹ کے احکامات کی بھی خلاف ورزی کی گئی ہے'۔

عمر عبداللہ نے اس بیان پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے مجرمین کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.