ETV Bharat / state

Non Local Died in Kashmir کشمیر میں دو غیرمقامی مزدوروں کی لاشیں پراسرار حالت میں برآمد - ای ٹی وی بھارت نیوز

سرینگر اور گاندربل میں ہفتہ کے روز دو غیرمقامی مزدوروں کی لاشیں پراسرار حالت میں برآمد ہوئی ہے۔ پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : May 27, 2023, 3:54 PM IST

سرینگر: وسطی ضلع گاندربل کے گگن گیر علاقے میں ہفتے کی صبح ایک غیرمقامی مزدور کی لاش پرا سرار حالت میں برآمد ہوئی۔ اطلاعات کے مطابق گاندربل کے گگن گیر علاقے میں ہفتے کی صبح غیرمقامی مزدور کی لاش ملی۔ معلوم ہوا ہے کہ پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر اس کی شناخت سدھاکر پرساد ولد بیجنا تھ رام ساکن اترپردیش کے بطور کی۔ پولیس نے لاش کو طبی اور قانونی لوازمات کی خاطر سب ضلع ہسپتال کنگن منتقل کیا۔

ادھر سرینگر کے بسنت باغ علاقے میں ہفتے کے روز ایک غیرمقامی باشندے کو کرائے کے کمرہ میں لٹکا ہوا پایا گیا۔ اس حوالے سے ایک اہلکار نے بتایا کہ بہار کا ایک 18 سالہ نوجوان بسنت باغ سرینگر میں لٹکا ہوا پایا گیا جہاں وہ کرایہ دار کے طور پر رہ رہا تھا۔ بیہوشی کی حالت میں نوجوان کو ایس ایم ایچ ایس سرینگر لایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ اس سلسلے میں پولیس نے کیس درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: Non Local Labourer Died In Shopian شوپیاں میں غیر مقامی مزدور کرایہ کے کمرہ میں مردہ پایا گیا

واضح رہے کہ کچھ روز قبل شوپیاں کے بابا محلہ علاقے میں ایک غیر مقامی مزدور کی لاش کرائے کے کمرے میں پائی گئی۔ اگرچہ مزدور کو بیہوشی کی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔متوفی کی شناخت تجمل شیخ ولد افسر شیخ ساکن مغربی بنگال کے بطور ہوئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.