ETV Bharat / state

NC On Bureaucrats غیر مقامی بیوروکریٹوں کی بھرمار عوام کیلئے وبال جان، ڈاکٹر کمال - جموں و کشمیر میں منشیات کا کاربار

این سی کے معاون جنرل سکریٹری ڈاکٹر شیخ مصطفےٰ کمال نے کہا کہ جموں و کشمیر میں جمہوریت کی عدم موجودگی میں عوام کی کہیں شنوائی نہیں ہورہی ہے۔ یہاں پر ایسے غیر مقامی بیوروکریٹوں کی بھرمار ہے، جو یہاں کے لوگوں کے مزاج، جغرافیائی حالات، بنیادی ضروریات اور حالات و واقعات سے بالکل واقف نہیں ہیں۔

ڈاکٹر کمال
ڈاکٹر کمال
author img

By

Published : Apr 5, 2023, 7:02 PM IST

سرینگر: ماضی میں حکومت ”لوگوں کی، لوگوں کے ذریعے اور لوگوں کے لئے ہوتی“ تھی لیکن جموں و کشمیر میں گذشتہ 4 برسوں سے غیر جمہوریت کا ایسا نظام مسلط کیا گیا ہے جہاں عوام کسی بھی ترجیح میں شامل نہیں۔ موجودہ حکمران مسلسل طور پر عوام کُش اور عوام دشمن اقدامات میں مصروف ہیں اور لوگوں کو حکومتی سطح پر کہیں سے بھی راحت نہیں مل رہی ہے۔ان باتوں کا اظہار نیشنل کانفرنس کے معاون جنرل سکریٹری ڈاکٹر شیخ مصطفےٰ کمال نے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اور انتظامیہ کا کام 24 گھنٹے عوام کی خدمت کرنا ہوتا ہے لیکن بدقسمتی سے گذشتہ 4برسوں سے یہاں کے عوام کو راحت پہنچانے کے بجائے جان بوجھ کر مصائب ، مشکلات اور پریشانیوں کے بھنور میں دھکیلا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ جمہوریت کی عدم موجودگی میں عوام کی کہیں شنوائی نہیں ہورہی ہے۔ یہاں پر ایسے غیر مقامی بیوروکریٹوں کی بھرمار ہے، جو یہاں کے لوگوں کے مزاج، جغرافیائی حالات، بنیادی ضروریات اور حالات و واقعات سے بالکل نابلد ہیں، اور یہ یہاں کیلئے عوام کیلئے وبالِ جان ثابت ہورہاہے۔

انہوں نے کہا کہ اقتصادی بدحالی اور بگڑتی ہوئی معیشت کا تدارک کرنے کیلئے جہاں حکومتی سطح پر ٹھوس اور کارگر اقدامات کی ضرورت تھی وہیں ایسے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیںجس سے اس رجحان میں اور زیادہ اضافہ ہو رہاہے۔ سماجی برائیوں اور بدعات کے علاوہ نئی نسل میں منشیات اور دیگر برے کاموں کے بڑھتے ہوئے رجحان پر زبردست تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ڈاکٹر کمال نے کہا کہ ریکارڈ توڑ بے روزگاری سے نوجوان مایوسی اور ناامیدی کے دلدل میں پھنس گئے ہیں اور یہ ہمارے لئے ایک لمحہ فکریہ ہونا چاہئے۔ موجودہ غیر یقینت کی صورتحال میں یہاں کا نوجوان اندھیروں کی طرف جارہا ہے کیونکہ اُسے کہیں اُمید کی کرن نظر نہیں آرہی ہے۔

نئی دلی نے کشمیری نوجوانوں کو پشت بہ دیوار کرنے کی کوئی کثر باقی نہیں چھوٹی ہے۔ اس صورتحال سے نمٹنے کیلئے حکومتی سطح پر زبانی جمع خرچ اور کاغذی گھوڑے دوڑانے کے بجائے ایک جامع منصوبے کی ضرورت ہے۔ڈاکٹر کمال نے کہا کہ جموں وکشمیرکی خصوصی پوزیشن اور جمہوریت کی بحالی سے ہی یہاں کے تمام مسائل حل ہوسکتے ہیں۔

پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں سے نیشنل کانفرنس کی مضبوطی کیلئے کام کرنے کیلئے زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیرمیں جمہوریت اور عوام کے جمہوری حقوق کی بحالی میں نیشنل کانفرنس کا کلیدی رول ہے کیونکہ یہی ایک ایسی عوامی نمائندہ جماعت ہے جس کی جڑیں تینوں خطوں میں پیوست ہے اور جو یہاں کے عوام کی اپنی جماعت ہے۔

(یو این آ ئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.