ETV Bharat / state

Infiltration Bid in JK جموں وکشمیر میں امسال جون تک درندارزی صفر، مرکزی وزیر

author img

By

Published : Jul 25, 2023, 10:40 PM IST

مرکزی حکومت کے مطابق جموں و کشمیر میں 2022 میں 14 2021 میں 34 ،2020 میں 54 جبکہ 2019 میں 141 دراندازی ہوئی ہے۔

no-infiltration-in-jk-till-june-this-year-mos-home-nityanand-rai
جموں وکشمیر میں امسال جون تک درندارزی صفر

سرینگر: مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ نتیانند رائے نے منگل کے روز کہا کہ جموں و کشمیر میں اس سال جون کے آخر تک کوئی بھی دراندازی نہیں ہوئی ہے۔ایک تحریری سوال کا جواب میں وزیر نے کہا کہ 30 جون 2023 تک مرکز کے زیر انتظام علاقے میں دراندازی صفر، جبکہ 2022 میں 14، 2021 میں 34، 2020 میں 51 اور 2019 میں 141 ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سرحد پار سے ہونے والی دراندازی سے نمٹنے کے لیے مرکزی سرکار کی طرف سے اقدامات کیے گئے ہیں تاکہ دراندازی کی کوششوں میں کمی کو یقینی بنایا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ مرکزی سرکار نے سرحد پار سے دراندازی سے نمٹنے کے لیے ایک مربوط اور کثیر الجہتی حکمت عملی اپنائی ہے۔اس کے علاوہ بین الاقوامی سرحد اور لائن آف کنٹرول پر افواج کی حکمت عملی سے تعیناتی، نگرانی کے کیمرے، نائٹ ویژن کیمروں، ہیٹ سینسنگ گیجٹس، وغیرہ جیسی ٹیکنالوجی کے استعمال سے ان معاملات میں کمی آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دراندازی پر پیشگی اور ہدف پر مبنی معلومات جمع کرنے کے لیے انٹیلی جنس اہلکاروں کی تعینات، فورسز اور بارڈر سکیورٹی فورسز کا پیدل گشت، مقامی انٹیلی جنس ، بارڈر پولیس چوکیوں کا قیام اور دراندازوں کے خلاف فعال کارروائی سے درندارزی میں کمی آئی ہے۔

مزید پڑھیں: Four Militants Killed in Kupwara: ایل او سی پر چار درانداز ہلاک، فوج

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.