ETV Bharat / state

سرینگر میں کئی پٹرول پمپ ایندھن سے خالی، لوگ پریشان - کشمیر نیوز

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے لوگوں سے پٹرول پمپوں پر رش نہ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ کشمیر میں پٹرول، ڈیزل سمیت دیگر اشیاء ضروریہ کا کم از کم ایک ماہ تک کا وافر اسٹاک موجود ہے۔

سرینگر میں کئی پٹرول پمپ ایندھن سے خالی، لوگ پریشان

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 2, 2024, 3:19 PM IST

سرینگر میں کئی پٹرول پمپ ایندھن سے خالی، لوگ پریشان

سرینگر (جموں و کشمیر): ڈویژنل کمشنر کشمیر، وجے کمار بدھوری نے منگل کو عوام سے پٹرول پمپوں پر رش نہ کرنے کی اپیل کی ہے۔ یہ اپیل ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کے درمیان سامنے آئی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ جموں و کشمیر میں ٹرک، آئیل ٹینکرز ایسوسی ایشن کی جانب سے دی گئی ہڑتال کال کے پیش نظر پٹرول اور ڈیزل کی قلت کی افواہیں گردش کر رہی ہیں اور وادی کشمیر میں لوگ پٹرول پمپس کا رخ کر رہے ہیں اور اس بیچ شہر سرینگر کے درجنوں پٹرول پمپ ایندھن سے خال ہو گئے ہیں جس سے عوام میں کافی تشویش پائی جا رہی ہے۔

پٹرول پمپس کے باہر قطاروں میں کھڑے لوگوں کا کہنا ہے کہ ’’حکومت کو عوام کی کوئی فکر نہیں، کسی شخص کو ڈیوٹی پر جانا ہے، کسی کو مریض اسپتال پہنچانا ہے مگر گاڑیوں میں پٹرول نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔‘‘ سرینگر میں خالی پڑے ایک پٹرول پمپ کے باہر ناراض ایک ڈرائیور نے میڈیا نمائندوں کو بتایا: ’’حکومت کا کوئی نام و نشان نہیں ہے، حکومت محض کاغذی گھوڑے دوڑا رہی ہے، جبکہ زمینی سطح پر حکومت کچھ نہیں کر رہی۔‘‘ انہوں نے حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا: ’’کل شام تک پٹرول پمپ ایندھن سے بھرے ہوئے تھے تاہم آج صبح گیارہ بجے ہی پمپ خالی کیسے ہو گئے؟‘‘

مزید پڑھیں: جموں میں ٹپر، آئل ٹینکر ڈرائیوروں کا احتجاج

ادھر، کشمیر کے صوبائی کمشنر وجے کمار بدھوری نے دعویٰ کیا کہ ’’وادی میں پیٹرول، ڈیزل، مٹی کے تیل اور ایل پی جی کا وافر ذخیرہ موجود ہے، جو تقریباً ایک ماہ کی مانگ کو پورا کرنے کے لیے کافی ہے۔‘‘ انہوں نے غیر ضروری خدشات سے بچنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا، ’’ہمارے پاس کشمیر میں تقریباً ایک ماہ کے لئے پٹرول اور ایل پی جی سمیت ضروری اشیاء کا کافی ذخیرہ ہے۔‘‘ بیدھوری نے نشاندہی کی کہ پٹرول پمپوں پر گاڑیوں اور کنٹینرز کے ساتھ لوگوں کی آمد ممکنہ طور پر غیر ضروری خدشات کا باعث بن سکتی ہے، اس بات کا اعادہ کرتے ہوئے کہ ’’خطے میں ایندھن کی کوئی کمی نہیں ہے‘‘ انہوں نے کہا، ’’ٹرانسپورٹروں کی ہڑتال کا کشمیر پر کوئی اثر نہیں ہونے والا ہے۔ ٹرانسپورٹرز کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔ کشمیر کی ڈویژنل انتظامیہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے کہ لوگوں کو سردیوں کے دوران پیٹرول، ڈیزل اور ایل پی جی سمیت دیگر ضروری اشیاء کی کمی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.