سرینگر: عید میلا دالنبی ﷺ یعنی ولادت باسعادت محسن انسانیت حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی مناسبت سے ہفتے کو وادی کشمیر کی مختلف مساجد و خانقاہوں میں شب خوانی کی روح پرور مجالس کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے سب سے بڑی اور بابرکت تقریب آثار شریف درگارہ حضرت بل میں منعقد ہونے جا رہی ہے، جہاں شب خوانی میں شرکت کرنے کی غرض سے وادی کے طول وارض سے ہزاروں عقیدت مندوں کی شرکت متوقع ہے۔ Eid I Milad Celebrations in Kashmir
ادھر، انتظامیہ، وقف بورڈ اور رضاکارانہ تنظیموں کی جانب سے عقیدت مندوں کے لیے ٹرانسپورٹ، بجلی، پانی اور کھانے پینے کی اشیاء کے علاوہ دیگر سہولیات دستیاب رکھنے کے لیے تمام انتظامات کو حتمی شکل دی گئی ہے۔ ایسے میں یوم ولادت باسعادت پیغمبر آخرالزماں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم اتوار کو پوری دنیا کے ساتھ ساتھ جموں و کشمیر اور لداخ میں بھی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ Kashmir Eid I milad Celebration night long prayers
عید میلادالنبی ﷺ کی آمد کے ساتھ ہی شہر سرینگر کے بازاروں میں چند دن قبل ہی سبز جھنڈے اور بینر آوایزاں رکھے گئے ہیں جبکہ درگاہ حضرت بل کے ساتھ ساتھ خانقاہوں، زیارت گاہوں، چھوٹی بڑی مساجد، شاہراوں، سڑکوں اور گلی کوچوں کو برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ جموں و کشمیر انتظامیہ نے حکمنامہ جاری کرتے ہوئے عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی تعطیل ہفتہ کے بجائے اتوار کو منائے جانے کا آرڈر جاری کیا ہے۔
مزید پڑھیں: Eid I Milad Holiday Postponed عید میلاد النبیﷺ کی تعطیل اتوار کو