ETV Bharat / state

NIA Raids in valley کشمیر میں مختلف مقامات پر این آئی اے کے چھاپے - کشمیر چھاپہ مار کارروائی

قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) کی جانب سے آج صبح وادی کشمیر کے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کاروائیاں شروع کی گئیں۔

Etv Bharat
کشمیر میں مختلف مقامات پر این آئی اے کے چھاپے
author img

By

Published : Mar 14, 2023, 9:36 AM IST

Updated : Mar 14, 2023, 10:00 AM IST

کشمیر میں مختلف مقامات پر این آئی اے کے چھاپے

سرینگر: نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) ممنوعہ عسکریت پسند تنظیموں کے سربراہ اور ارکان کی سرگرمیوں سے متعلق معاملات میں جموں و کشمیر میں متعدد مقامات پر چھاپے مار رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق شوپیاں ضلع میں غلام محمد بٹ اور عبدالکبیر میر کے گھر پر چھاپے مارے گئے۔ وہیں پلوامہ، سرینگر، اننت ناگ، شوپیاں اور کولگام ضلع میں این آی اے چھاپہ ماری کی جارہی ہے۔ قومی تحقیقاتی ایجنسی نے ضلع پلوامہ لیتر اور نیلورہ علاقے میں چھاپہ مارا۔ اس دوران این آئی اے نے دو افراد کو پوچھ گچھ کے لئے اپنے ساتھ لے گئے۔ بتایا جارہا ہے کہ چھاپہ مار کارروائی عسکری سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے سلسلے میں ان افراد کے گھر انجام دی گئی ہیں۔

ضلع پلوامہ میں ذیشان ولد محمد الطاف بٹ ساکن نیلورہ اور عارف ملک ولد حسین ملک ساکنہ لیتر کے گھر پر چھاپہ مارا گیا جہاں ان کے اہل خانہ سے پوچھ تاچھ کی گئی جبکہ ضروری دستاویزات کی چھان بین کی گئی۔ بعد از این آئی اے نے ان دونوں نوجوانوں کو مزید تحقیقات کے لیے اپنے ساتھ لے گئی۔ بتادیں کہ لیتر کے رہنے والے عارف ملک کا بھائی عسکریت پسند تھا جو کئی سال قبل ایک جھڑپ میں ہلاک ہوگیا تھا۔ وہیں ذیشان الطاف ایک نجی نیوز پورٹل growing kashmir کے ساتھ کام کرتا تھا۔ اس سے قبل بھی پولیس نے اسے کچھ روز تک حراست میں لیا تھا اور پھر چھوڑ دیا تھا وہیں اج این آئی اے اسے اپنے ساتھ لے گئی۔

جنوبی کشمیر کے شوپیان ضلع میں بھی این ای اے نے چیر مرگ اور وچی کے علاقوں میں چھاپہ مارے۔ این ای اے چیرمرگ شوپیاں میں غلام محمد بٹ جو کہ مقتول عسکریت پسند توصیف احمد بٹ کا چچا ہے اس کے گھر پر چھاپا مارا گیا. وچی شوپیاں میں بھی غلام محمد ڈار کے گھر پر چھاپہ مارے ان چھاپوں کے دوران این آئی اے کے دستوں کو کیا کچھ ہاتھ لگا ہے یا کسی کے گرفتاری کے حوالہ سے ابھی تک کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے ۔

Last Updated : Mar 14, 2023, 10:00 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.