سرینگر: قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے سرینگر سمیت چار اضلاع میں چھاپہ ماری کی ہے۔ سرینگر کے مضافاتی علاقے لسجن، بارہمولہ کے شیر، کولگام کے لائم غازی پورہ، اننت ناگ کے بامنو میں علی الصبح چھاپہ ماری کی ہے۔
سرینگر میں ایک مقامی شخص کی رہائش گاہ پر چھاپہ ماری کی گئی جہاں سے موبائل فون ضبط کیا گیا ہے۔ ذرائع سے ملی جانکاری کے مطابق سرینگر کے لسجن علاقے میں مقامی باشندہ محمد شفیع وانی کے گھر پر آج علی الصبح این آئی اے کی ٹیم نے چھاپہ ماری کی، اس دوران ان کے لڑکے رئیس احمد وانی اور ان کا موبائل فون ضبط کر لے گئے ہیں۔
شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ شیری علاقہ میں این آئی اے کی طرف سے ایک سرکاری ملازم غلام محی الدین وانی کے گھر پر چھاپہ ماری کی گئی، جہاں سے کچھ کاغذات برآمد کیے۔
اطلاع کے مطابق غلام محی الدین محکمہ کلچر میں بحیثیت ملازم ہے۔ آج علی الصبح اس کے گھر پر پولیس کی ایک ونگ این آئی اے نے چھاپہ ماری کر کاغذات ضبط کر کاروائی فی الحال جاری ہے۔
وہیں بارہمولہ ضلع کے شیر، کولگام ضلع کے لاہم غازی پورہ اور اننت ناگ کے بامنو میں چھاپہ ماری کی ہے۔ تاہم اس چھاپے کے متعلق این آئی اے نے ابھی تک کوئی تفصیلی بیان جاری نہیں کی ہے۔
ڈوڈہ میں بھی این آئی اے نے غلام محمد ڈار کی رہائش گاہ پر چھاپہ ماری کی جہاں سے اہم دستاویزات کی جانچ کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: سرینگر: گرفتار بیٹوں کی راہ تکتے بوڑھے والدین
نیشنل کانفرس اسمبلی انتخابات سے دور نہیں رہے گی: فاروق عبداللہ
واضح رہے کہ سنہ 2017 سے این آئی اے نے کشمیر میں متعدد افراد کو عسکریت پسندی اور حوالہ فنڈنگ کے الزام میں گرفتار کرکے ان پر مقدمہ درج کیا ہے۔ ان گرفتاریوں میں بیشتر حریت رہنما بھی قید کئے گئے ہیں۔