ETV Bharat / state

Muharram Special Banners: محرم الحرام کے موقع پر دو عقیدت مندوں نے منفرد پرچم سازی کی - جموں و کشمیر کے دارالحکومت سرینگر

محرم الحرام کے موقع پر پرچم اور بینرز بڑے پیمانے پر تیار کئے جاتے ہے۔ محرم الحرام کے دوران منفرد پرچم اور پوسٹرس کو تیار کرنا اگرچہ ایک روایت ہے تاہم اب اس روایت کو سرینگر کے نوجوان اپنے فن کے ذریعہ اسے زندہ رکھے ہوئے ہیں۔ calligraphy written banners

محرم الحرام کے موقع پر دو عقیدت مندوں کی منفرد پرچم سازی

author img

By

Published : Aug 9, 2022, 1:48 PM IST

Updated : Aug 9, 2022, 2:45 PM IST

سرینگر: محرم الحرام کے متبرک مہینہ کے ساتھ ہی جموں و کشمیر کے دارالحکومت سرینگر اور دیگر اضلاع میں تیاریاں شروع ہو جاتی ہے۔ محرم الحرام کے دوران کوچوں اور شاہراہوں پر سیاہ رنگ کے پرچم اور بینرز چسپاں کئے جاتے ہیں۔ امام باڑے اور عزا خانے سجائے جاتے ہیں۔ Banners of Muharram جہاں عالمی وبا کورونا وائرس کے پیش نظر گزشتہ دو برسوں کے دوران بڑی اجتماعی سطح کی مجالس اور جلوس منسوخ کئے گۓ تھے۔ تاہم چھوٹی سطح کی مجالس کا انعقاد ہوا جو باضابطہ طور پر کووڈ 19 کے اصولوں کو ملحوظ خاطر رکھا گیا۔ وہیں امثال عقیدتمندوں کو بڑے اجتماعات کی اُمید تھی۔محرم الحرام کے دوران پرچم اور پوسٹرس کو چسپاں کرنا اگرچہ روایتی طور پر کیا جاتا تھا تاہم اب سرینگر کے نوجوان بھی اس فن میں دلچسپی لے رہے ہیں۔ Flags on the occasion of Muharram in Kashmir

محرم الحرام کے موقع پر دو عقیدت مندوں نے منفرد پرچم سازی کی

25 برس کے ظہور امتیاز علی جو اپنے بچپن سے ہی خطاطی کر رہے ہیں اور محرم الحرام کے لیے پرچم اور بینر تیار کرتے ہیں کا کہنا ہے کہ "میں تب اسکول بھی نہیں گیا تھا جب سے میرا رجاں خطاطی کی طرف ہے۔ جو افراد خطاطی میں دلچسپی رکھتے ہیں میں اُن کی بھی مدد کرتا ہوں۔" علی کا کہنا ہے کہ وہ اپنے کام کی کوئی قیمت نہیں لیتے تاہم لوگ اپنی خوشی سے کچھ نہ کچھ ہدیہ پیش کرتے ہیں۔ وہ پرچم اور بینر کے لیے ایمولسن اور ارکلک رنگوں کا استعمال کرتے ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ "گزشتہ دو برسوں میں زیادہ مانگ نہیں تھی کیونکہ عالمی وبا عروج پر تھا اور تقریبات بھی کافی چھوٹی تھی لیکن امثال پرچم بنانے کی مانگ بہت زیادہ رہی۔"calligraphy written banners

وہی 28 برس کے زوہیب حسین کا کہنا تھا کہ " اگرچہ مجھے اس کام میں بچپن سے دلچسپی تھی تاہم پیشورانا طور عالمی وبا کورونا وائرس کے دوران شروع کیا۔ انہوں نے کہا ''ہم ان پوسٹرس اور بینرز پر درود، سلام، شیر یہ ایسی چیزیں لکھتے ہیں جن سے حسینؒ کو خراج عقیدت پیش کی جا سکیں۔" High Demand of calligraphy written banners اُن کا مزید کہنا تھا کہ"بینرز ڈیجیٹل طریقے سے بھی نکالے جا سکتے ہیں لیکن ہم ہاتھ سے ہی بناتے ہیں جس وجہ سے ہمارا کام مشکل ہوتا ہے۔ مانگ بھی ہاتھ کے کام کی زیادہ ہوتی ہے۔ یہ کام محرم الحرام سے تقریباً 15 سے 30 دن قبل شروع ہو جاتا ہے۔ بینرز کے علاوہ کاغذ کے پوسٹرس کی بھی مانگ رہتی ہے۔ "

حدیِ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ "ہم کسی سے اپنے کام کی قیمت نہیں وصول کرتے۔ لوگ اپنی مرضی سے دے دیتے ہیں۔ کوئی کام سے پہلے تو کوئی کام کے بعد۔ میں بس اُن کو صرف خام مال کے لیے کہتا ہوں پھر مفت تیار کرتا ہوں۔" اُن کا مزید کہنا تھا کہ"محرم الحرام اختتام ہونے کے بعد تمام بینرز اور پرچم واپس اُتارے جاتے ہیں اور محفوظ رکھے جاتے ہیں۔ بس چند ایک ہی رہ جاتے ہیں۔''

یہ بھی پڑھیں : Muharram Procession in Budgam: بڈگام میں عزاداروں کا جلوس برآمد

Last Updated : Aug 9, 2022, 2:45 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.