ETV Bharat / state

Kashmir tourism: پندرہ ہزار سے زائد غیر ملکی سیاحوں نے اب تک کشمیر کی سیر کی، سیکریٹری

محکمہ سیاحت کے سیکریٹری عابد رشید کے مطابق رواں برس ملکی و غیر ملکی سیاحوں کی ریکارڈ توڑ تعداد وادی کشمیر کا دورہ کرے گی۔ Kashmir international tourist arrival

پندرہ ہزار سے زائد غیر ملکی سیاحوں نے اب تک کشمیر کی سیر کی، سیکریٹری

author img

By

Published : Aug 8, 2023, 1:28 PM IST

پندرہ ہزار سے زائد غیر ملکی سیاحوں نے اب تک کشمیر کی سیر کی، سیکریٹری

سرینگر (جموں و کشمیر) : گزشتہ برسوں کے دوران جہاں مقامی اور ملکی سیاحوں کا وادی کشمیر کی سیر پر آنے کا رجحان بڑھ رہا ہے وہیں اب غیر ملکی سیاح بھی کشمیر کا رخ کر رہے ہیں۔ رواں برس کے ابتدائی سات ماہ کے دوران 15ہزار سے زائد سیاحوں نے یہاں کا رخ کیا ہے۔ محکمہ سیاحت کے سیکریٹری سید عابد رشید شاہ نے کہا ہے کہ ’’گزشتہ برسوں سے سیاحوں کی ریکارڈ تعداد دیکھنے کو ملی رہی ہے اور آئے روز اس میں اضافہ ہو رہا ہے جو کہ ایک خوش آئند رجحان ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’ہم اس بات کو یقینی بنا رہے ہیں کہ تمام ملکی اور بین الاقوامی سیاحوں کا جموں کشمیر میں ایک یاد گار قیام ہو۔‘‘

سید عابد رشید کے مطابق رواں برس اب تک تقریبا 60 لاکھ سے زائد سیاحوں نے وادی کشمیر کی سیر کی جن میں تقریباً 3 لاکھ امرناتھ یاتری بھی شامل ہیں۔ وہیں سال 2022 میں 1.88کروڑ سیاح جموں و کشمیر آئے لیکن انتظامیہ توقع کر رہی ہے کہ امسال یہاں آنے والے سیاحوں کی تعداد 2 کروڑ سے تجاوز کر جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کے بڑھتے ہوئے رش کے ساتھ جموں وکشمیر میں سیاحت نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے۔ جس سے مرکزی زیر انتظام علاقہ ملک کے سر فہرست مقامات میں سے ایک بن گیا ہے۔

مزید پڑھیں: Foriegn tourists visit Tral Narastan نارستان، ترال میں پہلی بار غیر ملکی سیاحوں کی آمد

سنہ 2023 میں لاکھوں سیاح وادی کشمیر کا دورہ کر چکے ہیں اور اس تعداد میں ہر روز اضافہ ہو رہا ہے۔ امسال کے ابتدائی 7 ماہ میں وادی کشمیر میں آنے والے غیر ملکی سیاحوں کی تعداد 15 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔ گزشتہ برس یہ تعداد لگ بھگ 4 ہزار تھی۔ حکومت کو امید ہے کہ وادی کشمیر کا دورہ کرنے والے غیر ملکی سیاحوں کے تمام سابق ریکارڈ ٹوٹ جائیں گے۔ اس طرح سے گزشتہ تین برسوں میں شعبہ سیاحت کو کافی بڑھاوا ملا ہے۔ اس کے بدولت قریب 12 لاکھ افراد کو روزگار بھی حاصل ہو پایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: JK to Witness 20 Million Tourists in 2023 رواں برس دو کروڑ سیاحوں کی آمد متوقع، منوج سنہا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.