ETV Bharat / state

بارہویں جماعت میں مومنہ نے ٹاپ کیا - مومنہ امین

اعداد و شمار کے مطابق لڑکیوں کی شرح کامیابی 82.72 فیصد ہے جبکہ لڑکوں کی شرح کامیابی 78.46 فیصد ہے۔ سائنس اسٹریم میں 19 طلبا نے پہلی تین پوزیشنز حاصل کیں جن میں صرف چار لڑکے شامل ہیں۔

Momina Amin of Shivpora from GGHSS Kothi Bagh tops in class 12 Home Science stream
بارہویں جماعت کے نتائج کا اعلان، مومنہ نے ٹاپ کیا
author img

By

Published : Mar 9, 2021, 8:58 AM IST

Updated : Mar 9, 2021, 1:05 PM IST

جموں و کشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن نے پیر کی صبح کشمیر صوبے کے بارہویں جماعت کے سالانہ امتحان کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ امتحانات میں زائد از 80 فیصد طلبا نے کامیابی حاصل کی ہے اور لڑکیوں نے ایک بار پھر لڑکوں کو پچھاڑ کر بازی مار لی ہے۔

بارہویں جماعت کے نتائج کا اعلان، مومنہ نے ٹاپ کیا

بورڈ کی طرف سے جاری اعداد و شمار کے مطابق بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات میں کل 58 ہزار 3 سو 97 طلبا نے حصہ لیا تھا جن میں سے 46 ہزار 9 سو 87 طلبا نے کامیابی کا جھنڈا گاڑا ہے۔

ان امتحانات میں حصہ لینے والے لڑکوں کی کل تعداد 30 ہزار 9 سو 60 تھی جن میں سے 24 ہزار 2 سو 91 کامیاب ہوئے ہیں اور لڑکیوں کی کل تعداد 27 ہزار 4 سو 37 تھی جن میں سے 22 ہزار 6 سو 96 نے کامیابی حاصل کی ہے۔

مذکورہ اعداد و شمار کے مطابق لڑکیوں کی شرح کامیابی 82.72 فیصد ہے جبکہ لڑکوں کی شرح کامیابی 78.46 فیصد ہے۔ سائنس اسٹریم میں 19 طلبا نے پہلی تین پوزیشنز حاصل کیں جن میں صرف چار لڑکے شامل ہیں۔

اسی طرح کامرس اسٹریم میں پہلی تین پوزیشنز پر لڑکیاں فائز ہوئیں جبکہ ہوم سائنسز اور آرٹس میں بھی پہلی تین پوزیشنز لڑکیوں نے ہی اپنے نام کی۔ سری نگر سے تعلق رکھنے والی چار طالبات نے سائنس اسٹریم میں صد فیصد نمبرات حاصل کئے ہیں۔

صد فیصد نمبرات حاصل کرنے والی طالبات میں سے ایک مومنہ امین گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول کوٹھی باغ سرینگر نے ہوم سائنس میں نمایاں کامیابی حاصل کرتے ہوئے ٹاپ کیا ہے۔

ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات کرتے ہوئے مومنہ امین نے کہا کہ میری محنت کے پیچھے میرے ماں باپ کا ہاتھ ہے جو مجھے ہمیشہ حوصلہ دے رہے تھے جبکہ ایک مڈل کلاس گھرانے سے تعلق رکھنے والی مومنہ امین نے عالمی یوم خواتین کے موقعے پر کہا کہ محنت اور لگن سے کچھ بھی حاصل ہوسکتا ہے۔

Last Updated : Mar 9, 2021, 1:05 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.