ETV Bharat / state

Umar Farooq May Deliver Friday sermon توقع ہے میر واعظ محمد عمر فاروق کو جعہ خطبے کی اجازت دی جائے گی - منوج سنہا میر واعظ جموں و کشمیر

انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر نے امید ظاہر کی ہے کہ میر واعظ عمر فاروق کو جمعہ کے روز تاریخی جامع مسجد آکر وہاں وعظ وتبلیغ کرنے کی اجازت دی جائے گی۔ Mirwaiz Umar Farooq May Deliver Friday sermon

mirwaiz-umar-farooq-may-deliver-friday-sermon-in-jamia-masjid-srinagar
توقع ہے میر واعظ محمد عمر فاروق کو جعہ خطبے کی اجازت دی جائے گی
author img

By

Published : Aug 25, 2022, 8:43 PM IST

سرینگر: انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر نے آج اپنے ایک بیان میں کہا کہ توقع ہے کہ انجمن کے سربراہ اور میر واعظ کشمیر مولوی محمد عمر فاروق جو 5 اگست 2019 سے مسلسل گھر میں نظر بند رکھے گئے ہیں کو حکام کی جانب سے انہیں کل جمعتہ المبارک کو مرکزی جامع مسجد سرینگر جانے کی اجازت دی جائے گی اور موصوف کو وعظ و تبلیغ اور دعا و مناجات کے اہتمام کی اجازت دی جائے گی۔ Mirwaiz Umar Farooq May Deliver Friday sermon

انجمن نے کہا کہ جامع مسجد میں میر واعظ کے کل جمعہ کے خطبہ کے حوالے سے تمام تر تیاریاں کر لی گئی ہیں اور لوگ ان کی رہائی اور جامع مسجد آمد کا بے صبری کے ساتھ انتظار کر رہے ہیں اور میر واعظ کو دیکھنے اور سننے کے شدت سے منتظر ہیں۔

واضح رہے جموں وکشمیر کے ایل جی نے حال ہی میں بی بی سی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ میر واعظ مولوی محمد عمر فاروق 5 اگست 2019 سے نظر بند نہیں تھے اور نہ ہیں۔ ماضی میں ان کے والد کو بدقسمتی سے قتل کر دیا گیا تھا۔ ایسے میں میر واعظ کی حفاظت کے لیے ان کی رہائش گاہ کے اردگرد سکیورٹی رکھی جارہی ہے۔ انہیں خود فیصلہ کرنا چاہیے کہ وہ کیا کرنا چاہتے ہیں۔ اس دوران حریت کانفرنس نے ایل جی کے بیان کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ میر واعظ مولوی محمد عمر فاروق اگست 2019 یعنی گزشتہ 3 برسوں سے گھر میں مسلسل نظر بند رکھے گئے ہیں حالانکہ جموں وکشمیر کی تمام مذہبی تنظیموں سمیت دیگر تمام طبقات کی طرف سے حکام سے بار بار کی اپیلوں کے باوجود موصوف کو اپنے گھر سے باہر آنے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔

مزید پڑھیں:Hurriyat Conference Refuted LG's Statement: ایل جی کے بیان پر حریت کا حیرت اور افسوس کا اظہار

بیان میں کہا گیا کہ میر واعظ صاحب کی نظر بندی کی وجہ سے گزشتہ تین سالوں سے جامع مسجد کا منبر و محراب مسلسل خاموش ہے اور عوام کے تمام طبقوں کی طرف سے ان کی رہائی کی بار بار اپیلوں کے باوجود موصوف کو زبردستی گھر میں نظر بند رکھا گیا ہے جس کی وجہ سے لوگوں میں غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

LG Sinha on Mirwaiz میر واعظ عمر فاروق نظر بند نہیں، منوج سنہا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.