ETV Bharat / state

Mirwaiz condoles میر واعظ نے محمد مقبول شاہ کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا - محمد مقبول شاہ انتقال کر گئے

میرواعظ کشمیر نے کہا کہ یہ انتہائی افسوس اور بدقسمتی کی بات ہے کہ انہیں نظر بندی کی وجہ سے اپنے اس پیارے اور پُرانے ساتھی کی نماز جنازہ میں شرکت کرنے اور ان کی آخری رسومات ادا کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔

mirwaiz-condoles-demise-of-mohammad-maqbool-shah-in-srinagar
میر واعظ نے محمد مقبول شاہ کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 30, 2023, 9:33 PM IST

سرینگر:میر واعظ کشمیر مولوی محمد عمر فاروق نے اپنے قریبی اور ذاتی معتمد اور شہید ملت میر واعظ مولوی محمد فاروق صاحبؒ کے قریبی ساتھی اور خاندان میرو اعظین سے گزشتہ 65 سال سے زائد عرصے سے وابستہ محمد مقبول شاہ کے انتقال پر انتہائی رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
سیاسی، سماجی اور صحافتی حلقوں میں ’مگہ چاچا‘ کے نام سے مشہور،محمد مقبول شاہ میر واعظ خاندان کے ساتج کافی عرصے سے وابستہ تھے۔
میرواعظ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ان کی موت نے انہیں اور ان کے خاندان کو گہرے غم میں مبتلا کر دیا ہے جن کی انہوں نے گزشتہ چھ دہائیوں سے انتہائی خلوص اور لگن سے خدمت کی۔ میرواعظ نے کہا کہ مرحوم محمد مقبول اپنے آپ میں ’ایک آدمی ایک فوج‘ تھے۔ وہ انتہائی چست، قابل اعتماد اور وفادار تھے اور ہر وقت ان کے سپرد کردہ کسی بھی کام کو کرنے کے لیے تیار رہتے تھے،جسے وہ کچھ بھی ہو پورا کرتے تھے۔ مرحوم کے انتقال سے ایک خلا پیدا ہوا ہے اور ان کی کمی کو بہت دیر تک یاد کیا جائے گا۔

سنہ 1960 کی دہائی میں انجمن اوقاف کے صدر انجمن نصرت الاسلام اور انجمن اوقاف جامع مسجد کے معاون کے طور پر مقرر ہوئے مرحوم محمد مقبول نے پہلے شہید ملت کے ساتھ سرشاری سے کام کیا اور شہید ملت کی شہادت کے بعد خود ان کے ساتھ ان کی وفات تک پریس کے ایک اہم رکن کے طور پر بھی کام کیا اور جموں وکشمیر عوامی ایکشن کمیٹی کے میڈیا ونگ میں رہ کر وہ پریس اور میڈیا کے لیے پریس بیانات اور دیگر متعلقہ مواد لے کر جاتے تھے اور یہ ایک ایسا کام تھا جس میں وہ سب سے زیادہ ماہر تھے، اور تمام تر مشکلات کا سامنا کرنے کے باوجود اسے پرنٹ اور نشر کرنے کو یقینی بناتے تھے۔

مزید پڑھیں: میرواعظ نے مرحوم مولانا محمد عباس انصاری کو پہلی برسی پر یاد کیا

انہوں نے کہا کہ انتہائی افسوس اور بدقسمتی کی بات ہے کہ انہیں نظر بندی کی وجہ سے اپنے اس پیارے اور پرانے ساتھی کی نماز جنازہ میں شرکت کرنے اور ان کی آخری رسومات ادا کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔
اس دوران مرحوم کی نماز جنازہ میں خاندان میرو اعظین کے قریبی افراد، مجلس عمل کے قائدین اور کارکنان اور انجمن نصرت الاسلام اور انجمن اوقاف جامع مسجد کے ارکان سمیت سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی اور انہیں پُر نم آنکھوں سے الوداع کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.