ETV Bharat / state

'ہلاک شدہ عسکریت پسند پنچ کے اغوا اور قتل میں ملوث تھے' - jk latest

کشمیر پولیس زون کے انسپکٹر جنرل وجے کمار نے کہا کہ ہلاک شدہ عسکریت پسند سرینگر کے مضافاتی علاقے کھنموہ سے تعلق رکھنے والے پنچ کے اغوا اور قتل میں براہ راست ملوث تھے۔

کشمیر پولیس زون کے انسپکٹر جنرل وجے کمار

author img

By

Published : Aug 28, 2020, 8:13 PM IST

بتا دیں کہ آج شوپیاں کے کلورہ علاقے میں جمعے کو عسکریت پسندوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان ہونے والے ایک مسلح تصادم میں چار عسکریت پسند مارے گئے جبکہ ایک عسکریت پسند نے خودسپردگی کی ہے۔

کشمیر پولیس زون کے انسپکٹر جنرل وجے کمار

سرینگر میں پریس کانفرنس کے دوران وجے کمار نے کہا کہ کھنمو کے پنچ نثار احمد کی ہلاکت میں البدر کے پانچ عسکریت پسند شامل تھے جن میں سے چار کو شوپیان کے کلورہ علاقے میں ہلاک کیا گیا جبکہ ایک عسکرہت پسند کو زندہ گرفتار کیا گیا۔

وجے کمار کا کہنا تھا کہ ہلاک شدہ عسکریت پسندوں میں شوپیان ضلع کے البدر تنظیم کے کمانڈر شکور پرے اور انکے ساتھی سہیل بھٹ کی شناخت ہوچکی ہے، جو پنچ کی ہلاکت میں ملوث تھے۔

یہ بھی پڑھیں: شوپیاں تصادم میں چارعسکریت پسند ہلاک

انکا کہنا تھا کہ دیگر ہلاک شدہ عسکریت پسندوں کی شناخت کی جا رہی ہے جبکہ گرفتار کیے گیے عسکریت پسند کو پولیس کی تحویل میں لیا گیا ہے۔

انکا مزید کہنا تھا ہلاک شدہ عسکریت پسندوں سے دو اے کے 47 رائفلز اور تین پستول برآمد کئے گئے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ ہلاک شدہ پنچ گزشتہ دنوں شوپیان ضلع میں گمشدہ ہوئے تھے تاہم ایک نامعلوم آڈیو سوشل میڈیا پر گشت کر رہا تھا جس میں ایک نامعلوم شخص نے اس کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا تھا اور کہا تھا کہ کووڈ 19 کی وجہ سے اس کی لاش کی تدفین بھی کی گئی تھی۔ تاہم پولیس نے آج اسکی لاش دانگام علاقے کے ایک باغ سے برآمد کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.