سرینگر: محکمہ موسمیات نے وادی کشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔ متعلقہ محکمہ کے ایک ترجمان نے بتایا کہ جموں و کشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشیں ہونے کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ 13 اور14 جولائی کو موسم کی یہی صورتحال جاری رہنے کی توقع ہے۔Kashmir weather update
دریں اثنا گرمائی دارالحکومت سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت 18.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب کے درجہ حرارت سے 2.1 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت10.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب کے درجہ حرارت سے1.5 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا اور معمول کے درجے حرارت سے بھی1.3 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔srinagar weather update
وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت12.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب کے درجہ حرارت سے2.2 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔
سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت17.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب کے درجہ حرارت سے 2.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت16.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب کے درجہ حرارت سے 1.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ ادھر وادی میں منگل کو مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہا۔
یو این آئی
یہ بھی پڑھیں : Kashmir weather update: کشمیر میں اگلے 48 گھنٹوں کے دوران بارشوں کا امکان