ETV Bharat / state

Mehbooba Govt Residence محبوبہ مفتی کو سرکاری رہائش گاہ خالی کرنے کی ہدایت، دیگر متبادل مقامات کی پیشکش - Lt Guv Admin Notice to Mehbooba Mufti

محکمہ اثاثہ جات جموں و کشمیر نے محبوبہ مفتی کو سرکاری رہائش گاہ خالی کرنے کی ہدایت دی اور انہیں تین متبادل مقامات میں سے کسی ایک کی نشاندہی کرنے کی بھی تجویز پیش کی۔ تین متبادل رہائش گاہوں میں تلسی باغ، چرچ لین اور ٹرانسپورٹ یارڈ بلڈنگ شامل ہیں۔ Mehbooba Offered Three Alternative Residences

Mehbooba
Mehbooba
author img

By

Published : Oct 27, 2022, 10:57 PM IST

Updated : Oct 28, 2022, 5:49 PM IST

سرینگر: اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے افسر نے کہا کہ سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کو سرکاری رہائش گاہ (فیئر ویو) خالی کرنے کی ہدایت کے ساتھ ساتھ انہیں دوسری جگہ منتقلی کےلیے تین متبادل مقامات کی پیشکش کی گئی جن میں سے وہ کسی ایک مکان کا انتخاب کرسکتی ہیں۔ Mehbooba Offered Three Alternative Residences

انہوں نے کہا کہ محبوبہ مفتی کو سرینگر کے سکیورٹی زون میں تین متبادل رہائش گاہوں میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنے کا پیشکش کی گئی، لیکن ابھی تک پی ڈی پی رہنما نے کوئی مثبت جواب نہیں دیا ہے۔ تین متبادل رہائشوں میں تلسی باغ، چرچ لین اور ٹرانسپورٹ یارڈ بلڈنگ شامل ہیں۔

وہیں پی ڈی پی ذرائع کے مطابق پارٹی سربراہ نے ابھی تک اس سلسلے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ محبوبہ مفتی رہائش گاہ کی منتقلی کا فیصلہ مناسب رہائش گاہ فراہم کرنے کے بعد ہی لیں گی۔ ذرائع کے مطابق محبوبہ مفتی گزشتہ روز ہاروان میں اپنے ایک رشتہ دار کی رہائش گاہ پر گئی تھیں اور بتایا جارہا ہے کہ وہ وہیں منتقل ہونے پر غور کررہی ہیں۔

مزید پڑھیں: Mehbooba Given Final Eviction Notice محبوبہ مفتی کو 15 نومبر تک سرکاری رہائش خالی کرنے کی نوٹس جاری

بتادیں کہ پی ڈی پی صدر اور جموں کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کو گزشتہ روز لیفیٹنٹ گورنر انتظامیہ نے 15 نومبر تک سرینگر کے گُپکار میں الاٹ سرکاری رہائش گاہ کو خالی کرنے کےلیے آخری نوٹس جاری کی تھی۔ Lt Guv Admin Notice to Mehbooba Mufti

محکمہ اسٹیٹس کے ڈپٹی ڈائریکٹر نے محبوبہ کی رہائش گاہ پر نوٹس چسپاں کرتے ہوئے ہدایت دی تھی کہ محبوبہ مفتی نے غیر قانونی طور پر سرکاری رہائش گاہ پر قبضہ کر رکھا ہے، لہذا انہیں 15 نومبر تک اسے خالی کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ JK Ex CM asked to Vacate Govt Accommodation

Last Updated : Oct 28, 2022, 5:49 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.