ETV Bharat / state

Mehbooba on Rambagh Encounter: محبوبہ مفتی نے رام باغ انکاؤنٹر پر سوال اٹھائے

سابق وزیر اعلیٰ اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی (Mehbooba Mufti) نے گذشتہ شام سرینگر کے رام باغ علاقے میں پیش آئے تصادم پر شکوک و شبہات ظاہر کیے ہیں۔

Mehbooba mufti on rambagh encounter
Mehbooba mufti on rambagh encounter
author img

By

Published : Nov 25, 2021, 2:48 PM IST

سماجی رابطہ گاہ ٹویٹر پر اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا کہ ’’رام باغ میں کل شام پیش آئے مبینہ تصادم (Rambagh Encounter) پر شکوک و شبہات پیدا ہو رہے ہیں۔‘‘

انہوں نے کہا کہ ’اطلاعات اور عینی شاہدین کے مطابق لگتا ہے کہ فائرنگ یک طرفہ تھی۔ ایک بار پھر حکومت کا بیان جو صداقت سے کوسوں دور ہے، حقیقت اور زمینی حقائق کے برعکس ہے جیسا کہ شوپیاں، ایچ ایم ٹی اور حیدر پورہ میں دیکھا گیا ہے۔‘‘

مزید پڑھیں: Rambagh Encounter: سرینگر میں تین عسکریت پسند ہلاک

واضح رہے کہ گزشتہ شام سرینگر کے رام باغ علاقے میں پولیس نے تین عسکریت پسندوں کو مختصر تصادم کے دوران ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔ تاہم عوامی حلقوں سمیت سیاسی جماعتوں نے پولیس کے بیان پر شکوک و شبہات کا اظہار کرتے ہوئے اسے بھی حیدرپورہ انکائونٹر کی طرح فرضی تصادم قرار دیا جا رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.