?Mehbooba Mufti in Detention: صدر ہند کا کشمیر دورہ، محبوبہ مفتی خانہ نظر بند؟ - سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی
سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے دعویٰ کیا ہے کہ صدر ہند کے دورہ کشمیر کے پیش نظر انتظامیہ نے انہیں خانہ نظر بند رکھ کر ان کی نقل و حمل مسدود کر دی ہے۔
Published : Oct 11, 2023, 12:37 PM IST
-
Shocked to know that I cant even step out of the house to my party office only because the Hon’ble President is visiting Srinagar today. The right of movement is snapped at a whim anytime.
— Mehbooba Mufti (@MehboobaMufti) October 11, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">Shocked to know that I cant even step out of the house to my party office only because the Hon’ble President is visiting Srinagar today. The right of movement is snapped at a whim anytime.
— Mehbooba Mufti (@MehboobaMufti) October 11, 2023Shocked to know that I cant even step out of the house to my party office only because the Hon’ble President is visiting Srinagar today. The right of movement is snapped at a whim anytime.
— Mehbooba Mufti (@MehboobaMufti) October 11, 2023
سرینگر (جموں و کشمیر): جہاں بدھ کے روز صدر جمہوریہ ہند، دروپدی مرمو اپنے دو روزہ دورے پر جموں و کشمیر کی گرمائی دارالحکومت سرینگر پہنچ گئیں، وہیں جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) سربراہ محبوبہ مفتی نے انتظامیہ کو اپنی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ محبوبہ مفتی کا دعویٰ ہے کہ انہیں انتظامیہ نے خانہ نظر بند رکھا ہے اور انہیں پارٹی دفتر جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔
سماجی رابطہ گاہ ’ایکس‘ پر اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے محبوبہ مفتی نے کہا: ’’یہ جان کر صدمہ ہوا کہ میں گھر سے پارٹی دفتر (لال چوک) تک نہیں جا سکتی، وہ بھی محض اس وجہ سے کہ محترمہ صدر صاحبہ آج سرینگر کے دورے پر ہیں۔‘‘ محبوبہ مفتی نے مزید کہا کہ ’’یہاں (کشمیر میں) نقل و حرکت کا حق کسی بھی وقت چھین لیا جاتا ہے۔‘‘
مزید پڑھیں: President's Kashmir visit صدر جمہوریہ کی آج سرینگر آمد
واضح رہے کہ صدر جموریہ ہند، آج فوج کی 15 کور ہیڈ کوارٹر میں وار میموریل پر شہیدوں کو خراج پیش کریں گیں اور اس کے بعد کشمیر یونیورسٹی میں کنووکیشن میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گی۔ محبوبہ مفتی کو خانہ نظر بند رکھنا کوئی غیر معمولی عمل نہیں، انہیں کئی بار خانہ نظر رکھا گیا تاہم کئی بار انتظامیہ، پولیس نے اس کی تردید بھی کی جبکہ محبوبہ نے سماجی رابطہ گاہ پر ان کے رہائشی گھر کی تصاویر بھی شیئر کیں ہیں جس میں دروازہ مقفل اور پولیس پہرا بھی دکھایا گیا۔