سرینگر: امسال جہاں بیرونی سیاح بڑی تعداد میں کشمیر آ رہے ہیں، وہیں خواتین فنکارہ بھی اپنی منفرد اور خوبصورت فن سے کشمیر کو دنیا کے سامنے رکھنا چاہتی ہیں۔ مختلف ریاستوں سے 60 فنکارہ پانچ روزہ دورہ پر وادی آئی ہوئی ہیں، جو وادی کے مختلف سیاحتی مقامات پر جا کر دلفریب قدرتی مناظر کی پینٹنگ کر رہی ہیں۔ Women artist reached on five day tour of the valley
ان خواتین فنکاروں نے اپنے دورے کے پہلے دن سرینگر میں دریائے جہلم پر قائم تاریخی زیرو برِج پر پنٹنگ کی۔ انہوں نے اپنی فن کاری سے زیرو برج کے ارد گرد بستی، دریائے جہلم میں تیرتی کشتیوں، ہاؤس بوٹ کی پینٹنگ کی۔ Painting of various tourist places of the valley
یہ بھی پڑھیں: ابھرتی ہوئی فنکارہ 'صاحبہ ارشاد'
خواتین فنکاروں نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'انہوں کشمیر کا انتخاب اس لیے کیا تاکہ یہاں کی خوبصورتی سے متعلق انہیں پینٹنگ کرنے کا موقع ملے۔ انہوں نے بتایا کہ 'وہ مرد فن کاروں سے کم نہیں ہیں۔' خواتین فنکاروں کا کہنا ہے کہ 'انہوں کشمیر کی خواتین فن کاروں کو بھی مدعو کیا کہ وہ ان میں شامل ہو کر پینٹگ کریں۔'