سرینگر: ایک وقت تھا جب کشمیر میں خواتین خود کو گھر کی چار دیواری میں رہنے کو ترجیح دیتی تھیں لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ خواتین نے مردوں کے شانہ بشانہ چلنا شروع کیا اور آج ان کے بغیر قوم کی تعمیر و ترقی ان کے بغیر ادھوری تصور کی جاتی۔Women Working In Kashmir
سرینگر کے لوے پورہ سے تعلق رکھنے والی 31 سالہ توحیدہ اختر اس کی عمدہ مثال ہیں۔ توحیدہ نےابتدائی تعلیم سرکاری اسکول میں حاصل کی تاہم گھریلوں حالات ٹھیک نہ ہونے کے سبب انہوں نے بارہویں جماعت بعد تعلیم ترک کر دی۔ اس کے بعد توحیدہ نے انڈسٹریل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ بمنہ میں سلائی ٹیکنالوجی میں داخلہ لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی۔ یہاں انہوں نے سلائی اور کٹنگ کا فن سیکھا۔ بچپن سے ہی توحیدہ دستکاری کی طرف مائل تھیں، سلائی کے بعد انہوں نے کڑھائی، بُنائی، آڑی اور مہندی ڈیزائننگ کا کام بھی سیکھا۔Tailoring ,Sewing and Mehndi Art
توحیدہ خود کفیل خاتون بننا چاہتی تھیں جس کے لیے انہوں نے بہت سے چیلنجز کا سامنا کیا اور آج وہ نہ صرف خود بلکہ دیگر تعلیم یافتہ نوجوان لڑکیوں اور لڑکوں کے لیے روزگار کا ذریعہ بن گئی ہیں۔ توحیدہ نے ابتدا میں ایک سلائی مشین سے ایک بوٹیک شروع کیا جس میں ان کا مقصد صرف کمانا نہیں بلکہ خواتین کو بااختیار بنانا تھا۔ شائننگ اسٹار نام سے بوٹیک Shining Star Boutique srinagar شروع کرنے کے بعد توحیدہ نے ایک آئی ٹی آئی سینٹر کھولا جس میں آج تقریباً 35 سے زائد سلائی مشینیں ہیں۔Tawheeda Akhter Kashmir Entrepreneur
توحیدہ کے ان مراکز میں تقربیاً 1200 سے زائد لڑکیوں کو سلائی کی تربیت حاصل ہوئی جب کہ بوٹیک میں 1500 لڑکوں نے یہ ہنر حاصل کیا۔ توحیدہ کے سینٹر میں تعلیم یافتہ اور غیر تعلیم یافتہ دونوں خواتین نے تربیت حاصل کر کے نہ صرف خود کو روزگار کے اہل بنایا بلکہ دوسروں کے لیے بھی روزگار کے مواقع فراہم کیے۔
یہ بھی پڑھیں:کشمیر کی سب سے کم عمر خاتون آف روڈ ڈرائیور مونسہ خان
توحیدہ سوشل میڈیا پر بھی کافی متحرک ہیں جہاں وہ ان خواتین کے لیے سلائی اور کٹنگ کی تربیت سے متعلق ویڈیوز اپ لوڈ کرتی ہیں جو اس کے مرکز سے رابطہ نہیں کر پاتی ہیں۔ اُن کا کہنا ہے کہ "میں اپنے یوٹیوب چینل پر بہت سی کلاسوں کی تشہیر کرتی ہوں جہاں طالبات اپنے گھر پر سیکھتی ہیں اور مزید تفصیلات کے لیے مجھ سے رابطہ کرتی ہیں۔"
جموں و کشمیر انتظامیہ نے توحیدہ کو سنہ 2021 کے عالمی یوم خواتین کے مواقع پر انعامات سے نوازا اور امسال توحیدہ کو عالمی یوم خواتین کے موقع پر نئی دہلی میں اُبھرتی ہوئی خاتون انٹرپرینیور ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا۔