ETV Bharat / state

Eid Shopping in Kashmir: عیدالفطر کے پیش نظر وادی کشمیر کے بازاروں میں گہما گہمی - latest news srinagar market

عید الفطر کے پیش نظر جموں و کشمیر کے تمام اضلاع کے بازاروں میں ان دنوں لوگوں کی کافی گہما گہمی نظر آرہی ہے۔ لوگ بازاروں سے مختلف چیزیں خریدنے میں مصروف ہیں۔ Eid Shopping in Kashmir

markets-see-rush-in-kashmir-ahead-of-eid-ul-fitr
عیدالفطر کے پیش نظر وادی کشمیر کے بازاروں میں گہما گہمی
author img

By

Published : Apr 30, 2022, 9:31 PM IST

سرینگر: عید الفطر کے پیش نظر وادی کشمیر بالخصوص سرینگر کے بازاروں میں ہفتے کے روز کافی گہماگہمی دیکھی گئی اور لوگوں کو مختلف چیزوں خاص طور پر اشیائے خورد و نوش اور کپڑوں کی خریداری میں مصروف دیکھا گیا۔ Eid Shopping in Kashmir

واضح رہے کہ گذشتہ دو برسوں کے دوران کورونا وبا کی وجہ سے عید الفطر بلکہ عید الضحیٰ کے مواقع پر وادی کے بازاروں میں روایتی گہما گہمی مفقود تھی۔

ذرائع کے مطابق سرینگر کے بازاروں میں روایتی گہماگہمی ہے۔ لوگ مختلف چیزوں خاص کر اشیائے خوردنی اور ملبوسات کی خریداری میں مصروف تھے۔ مقامی لوگ بیکری، ریڈی میڈ ملبوسات دکانوں، مرغ وگوشت فروشوں کے دکانوں کے سامنے لوگوں کی بھیڑ کچھ زیادہ ہی تھی۔

مزید پڑھیں:

وادی کے دیگر اضلاع سے بھی اطلاعات ہیں کہ بازاروں میں لوگوں کی چہل پہل ہے اور لوگوں کو عید خریداری میں مصروف دیکھا گیا۔دریں اثنا لوگوں کا الزام ہے کہ بازاروں میں گراں بازاری ہے خاص کر اشیائے ضروریہ بشمول بھیڑ بکروں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.