ETV Bharat / state

CRPF Foundation Day 2023 منوج سنہا کی سی آر پی ایف اہلکاروں کو یوم تاسیس کی مبارک باد پیش کی - آر پی ایف کا یوم تاسیس

ایل جی منوج سنہا نے کہا کہ 'اس معزز فورس نے ملک کی سلامتی اور سالمیت کے تحفظ کے لیے غیر متزلزل حوصلے اور قابل تعریف عزم کا مظاہرہ کیا ہے'۔ ان نے مزید کہا کہ 'قوم ان کی بے لوث خدمات کی ہمیشہ مقروض رہے گی۔'

CRPF Foundation Day 2023
CRPF Foundation Day 2023
author img

By

Published : Jul 27, 2023, 2:00 PM IST

سری نگر: جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) اہلکاروں اور ان کے اہلخانہ کو یوم تاسیس پر مبارک باد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ 'اس فورس نے ملک کی سلامتی اور سالمیت کے تحفظ کے لئے غیر متزلزل حوصلے اور قابل تعریف عزم کا مظاہرہ کیا ہے'۔ لیفٹیننٹ گورنر نے جمعرات کو ٹویٹ کرکے کہا کہ 'سی آر پی ایف کے یوم تاسیس پر میری طرف سے تمام اہلکاروں اور ان کے کنبوں کو مبارکباد'۔

انہوں نے کہا کہ ' اس معزز فورس نے ملک کی سلامتی اور سالمیت کے تحفظ کے لئے غیر متزلزل حوصلے اور قابل تعریف عزم کا مظاہرہ کیا ہے'۔ ان کا ٹویٹ میں مزید کہنا تھا: 'قوم ان کی بے لوث خدمات کی ہمیشہ مقروض رہے گی'۔

مزید پڑھیں: Cinema Halls In Kashmir گاندربل، باںڈی پورہ اور کولگام میں امسال سینما ہال بنیں گے، منوج سنہا

قابل ذکر ہے کہ سی آر پی ایف کو 27 جولائی 1939 میں قائم کیا گیا تھا تب سے ملک میں 27 جولائی کو سی آر پی ایف کا یوم تاسیس کے بطور منایا جاتا ہے۔ اس موقعے کی مناسبت سے ملک بھر میں اور جموں و کشمیر میں خاص طور سے رنگا رنگ تقاریب کا اہتمام کیا جاتا ہے جن میں اس فورس کی کارکردگیوں کا تذکرہ کیا جاتا ہے۔ واضح رہے کہ سرحدوں کی حفاظت کی ذمہ داری ہندوستانی فوج کی ہے، لیکن ملک کی اندرونی سیکورٹی سی آر پی ایف کے پاس ہے۔ ایسے میں آئیے آپ کو 84 سال قبل قائم ہونے والی سی آر پی ایف کی تاریخ کے بارے میں بتاتے ہیں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.