ETV Bharat / state

Amarnath Yatra 2022: مہنت دیپندرا گری نے چھڑی مبارک کی روانگی کا شیڈول جاری کیا - مہینت گری چھڑی کے محافظ

مہینت گری نے یکم جولائی کو جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے راج بھون سرینگر میں ملاقت کی۔ مہینت گری نے یاترا کے دوران چھڑی مبارک کے شیڈول کے متعلق ایل جی کو تفصیلات دیں۔ Mahant Deependra Giri on Chhadi Mubarak

mahant-deependra-giri-released-the-departure-schedule-of-chhadi-mubarak-for-amarnath-yatra-2022
مہنت دیپندرا گری نے چھڑی مبارک کی روانگی کا شیڈول جاری کیا
author img

By

Published : Jul 6, 2022, 5:31 PM IST

سرینگر: چھڑی مبارک (بھگوان شیو کی چاندی کی چھڑی) کے محافظ مہنت دیپندرا گری نے رواں برس امرناتھ یاترا کے دوران سادھؤوں اور لوگوں کے لیے چھڑی مبارک کا شیڈول جاری کیا ہے۔ انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ یاترا سے منسلک روایتی رسومات جیسے بھومی پوجن، نوگرا پوجن اور دھواجا روہن جن سے یاترا کا آغاز ہوتا ہے، کو اگلے بدھ یعنی 13 جولائی کو ویاس پرنما کے پوتر موقع پر پہلگام میں انجام دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ 28 جولائی کو چھڑی مبارک کو تاریخی شنکر اچاریہ مندر پہنچایا جائے گا اور اگلے روز اس کو شاریکہ بھوانی مندر پہنچایا جائے گا۔ Mahant Deependra Giri on Chhadi Mubarak

mahant-deependra-giri-released-the-departure-schedule-of-chhadi-mubarak-for-amarnath-yatra-2022
مہنت دیپندرا گری نے چھڑی مبارک کی روانگی کا شیڈول جاری کیا

بیان میں کہا گیا کہ 2 اگست کو پوتر ناگ پنچھمی کے موقع پر دشنمی آکھرہ سرینگر میں چھڑی پوجن کے بعد مہینت گری چھڑی مبارک کو امر ناتھ گپھا لے جائیں گے جہاں وہ 12 اگست کو شرون پورنما کے موقع پر پوجا کریں گے۔ بیان کے مطابق وہ 7 اور 8 اگست کو پہلگام میں رات کو قیام کریں گے جب کہ 9 اگست کو چندن واڑی میں، 10 اگست کو شیش ناگ میں اور 11 اگست کو پنچترانی میں قیام کریں گے۔

مزید پڑھیں:

واضح رہے کہ مہینت گری نے یکم جولائی کو جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے راج بھون سرینگر میں ملاقات کی اور انہیں یاترا کے دوران چھڑی مبارک کے شیڈول کے متعلق تفصیلات فراہم کیں۔ انہوں نے حکومت سے چھڑی مبارک کے ساتھ سفر کرنے والے سادھؤوں اور یاتریوں کے لیے تمام حفاظتی و دیگر انتظامات کرنے کی اپیل کی۔ دریں اثنا مہا دیو گری دشنامی آکھرہ ٹرسٹ سرینگر نے ملک بھر سے امر ناتھ یاترا کے لیے آنے والے یاتریوں کے لیے بڈشاہ چوک سرینگر میں واقع آکھرا بلڈنگ میں قیام و طعام کا بند وبست کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.