ETV Bharat / state

لیفٹیننٹ گورنر کا درگاہ حضرت بل دورہ - منوج سنہا

جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے منگل کے روز جھیل ڈل کے کنارے واقع تاریخی زیارت گاہ حضرت بل کا دورہ کیا اور وہاں عقیدتمندوں کے لیے دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا۔

لیفٹیننٹ گورنر کا درگاہ حضرت بل دورہ
لیفٹیننٹ گورنر کا درگاہ حضرت بل دورہ
author img

By

Published : Sep 1, 2020, 8:54 PM IST

لیفٹیننٹ گورنر نے زیارت گاہ پر حاضری دی اور جموں و کشمیر کی یونین ٹریٹری کے لیے امن، ترقی، خوشحالی اور یہاں کے لوگوں کے لئے خیرو عافیت کی دعا کی۔

انہوں نے وہاں مذہبی اور روحانی قائدین کے ساتھ تبادلہ خیال کیا اور انہیں کووڈ 19 وبا سے متعلق عوام میں جانکاری عام کرنے میں موثر کردار ادا کریں۔

بعد میں لیفٹیننٹ گورنر نے احاطے کے ارد گرد گھومے اور عقیدتمندوں کے لئے سہولیات کا جائزہ لیا۔

یہ بھی پڑھیں: ہارٹ اٹیک کے واقعات کیوں ہورہا ہے اضافہ

پلگرمیج ریجیونیشن اینڈ سپریچیول آگمنٹیشن ڈرائیو (پی آر اے ایس اے ڈی) کے تحت جاری کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے متعلقہ افسروں کو سکیم کے تحت ترقیاتی کاموں میں سرعت لانے کے لئے کہا۔

انہوں نے افسروں کو عقیدتمندوں کے لئے بہترین سہولیات بہم رکھنے کی ہدایت دی۔

واضح رہے زیارت گاہ حضرت بل کو حکومت ہند کی پی آر اے ایس اے ڈی سکیم کے تحت تعمیر و تجدید کی جارہی ہے۔

لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر بصیر احمد خان، صوبائی کمشنر کشمیر پی کے پولے، آئی جی پی کشمیر وجے کمار، ضلع ترقیاتی کمشنر سری نگر ڈاکٹر شاہد اقبال چودھری، ایس ایس پی سری نگر ڈاکٹر محمد حسیب مغل اور دیگر اعلیٰ اَفسران دورے کے دوران لیفٹیننٹ گورنر کے ہمراہ تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.