ETV Bharat / state

G20 Summit in Kashmir منوج سنہا آج جی ٹوئنٹی ٹورازم ورکنگ گروپ میٹنگ کا افتتاح کریں گے - گجرات کے رن آف کچ

سرینگر میں جی ٹوئنٹی اجلاس کے دوسرے دن جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا جی 20 ٹوارزم ورکنگ گروپ میٹنگ کا افتتاح کریں گے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : May 23, 2023, 9:49 AM IST

Updated : May 23, 2023, 10:05 AM IST

جی ٹوئنٹی ٹورازم ورکنگ گروپ میٹنگ

سرینگر (جموں و کشمیر): جموں و کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سرینگر میں منعقد ہورہے جی 20 اجلاس کے دوسرے دن، لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا جی ٹوئنٹی ورکنگ گروپ میٹنگ کا باقاعدہ افتتاح کریں گے۔ اس کے علاوہ فلم اور ایکو ٹورازم پر توجہ مرکوز کرنے والے دو سائیڈ ایونٹ بھی منعقد ہوں گے۔ پروگرامز میں ڈیجیٹل اور دیگر ذرائع سے ٹورازم کو فروغ دینے سے متعلق مباحثے ہوں گے۔ سیشن کے بعد، ایل جی سنہا کی جانب سے مندوبین اور خصوصی مہمانوں کے لیے راج بھون میں چائے کا اہتمام کیا جائے گا۔ اس دوران، یہ بھی توقع ہے کہ شہر کے مرکز لال چوک میں جی 20 سے متعلق ایک خصوصی تقریب بھی ہوگی۔

  • #WATCH | J&K | The 3-day third G20 Tourism Working Group meeting began in Srinagar yesterday. Visuals from the city this morning, as the second day of the meeting is set to begin. pic.twitter.com/Wig1bMxxsh

    — ANI (@ANI) May 23, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

یاد رہے کہ گزشتہ روز سرینگر میں سخت سکیورٹی کے درمیان بین الاقوامی جی ٹوئنٹی سمٹ کا پہلا دن اختتام پزیر ہوا۔ کل کی تقریب 'فلم ٹورزم فار النامک گروتھ اینڈ کلچرل پریزورویسن'کے عنوان پر منعقد کی گئی تھی جس میں بھارت کے شرکاء نے مندوبین کو کشمیر میں فلم شوٹنگ کے متعلق جانکاری دی تھی۔ وہیں سرینگر شہر میں سکیورٹی اہلکاروں کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے وہیں ایس کے آئی سی سی کے گرد نواح میں این ایس جی کے علاوہ این ڈی آر ایف اور ایس ڈی آر ایف کو تعینات کیا گیا ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ بھارت نے یکم دسمبر 2022 کو جی 20 کی صدارت سنبھالی تھی، اور ایک سال تک یہ عہدہ برقرار رکھے گا۔ جی 20 ٹورازم ورکنگ گروپ کی پہلی میٹنگ فروری میں گجرات کے رن آف کچ میں ہوئی تھی، جبکہ دوسری میٹنگ مغربی بنگال کے سلی گوڑی میں یکم سے 3 اپریل تک ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : G20 Summit First Day concludes کشمیر میں جی ٹوئنٹی سمٹ کا پہلا روز پرامن طریقے سے اختتام پزیر

Last Updated : May 23, 2023, 10:05 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.