ETV Bharat / state

ایل جی کے مشیروں کو ازسر نو محکمہ جات تفویض - مشیر بصیر احمد خان

مشیر راجیو رائے بھٹناگر محکمہ داخلہ سے متعلق معاملے پر لیفٹیننٹ گورنر کو مشورے دیں گے اور عسکریت پسندی مانیٹرنگ گروپ، فورس کی تعیناتی، انٹلیجنس امور، امن وامان ، آپریشنل تیاریوں اوردیگر پولیس سرگرمیوں پر نظر رکھیں گے۔

ایل جی کے مشیروں کو ازسر نو محکمہ جات تفویض

author img

By

Published : Nov 3, 2020, 10:31 AM IST

سابق مشیر کے کے شرما کو جموں وکشمیر کا ریاستی الیکشن کمشنر مقرر کرنے کے بعد جنرل ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ نے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کے تین مشیروں کو سرکاری محکمہ جات تفویض کئے۔

ایک حکم نامے کے مطابق مشیر فاروق خان کو امور صارفین، سماجی بہبود، قبائلی امور، محنت و روزگار، یوتھ سروسز و اسپورٹس، اے آر آئی و ٹریننگ، کوآپریٹو، الیکشن، حج اور اوقاف، زراعت اور باغبانی کے محکمہ جات دیئے گئے ہیں۔

مشیر راجیو رائے بھٹناگر کو محکمہ صحت اور طبی تعلیم، پبلک ورکس (آر اینڈ بی)، جل شکتی، ٹرانسپورٹ، انیمل ہسبنڈری وماہی گیری، محکمہ مال، اسکول ایجوکیشن، اعلیٰ تعلیم اور سکل ڈیولپمنٹ جیسے محکمہ جات کی نگرانی کا کام سونپا گیا ہے۔

مشیر بصیر احمد خان کو محکمہ دیہی ترقی و پنچایتی راج، ڈیزاسٹر مینجمنٹ، ریلیف، بحالی اور تعمیر نو، ثقافت، سیاحت، فلوریکلچر، پلاننگ، ڈیولپمنٹ و مانیٹرنگ اور صنعت و حرفت دیئے گئے ہیں۔

مشیر راجیو رائے بھٹناگر محکمہ داخلہ سے متعلق معاملے پر لیفٹیننٹ گورنر کو مشورے دیں گے اور عسکریت پسندی مانیٹرنگ گروپ، فورس کی تعیناتی، انٹلیجنس امور، امن وامان ، آپریشنل تیاریوں اوردیگر پولیس سرگرمیوں پر نظر رکھیں گے۔

اس کے علاوہ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ، محکمہ داخلہ، اینٹی کرپشن بیورو (اے سی بی) کی فائل چیف سکریٹری کے ذریعہ لیفٹیننٹ گورنر کو پیش کی جائے گی۔ آئی اے ایس، آئی پی ایس اور آئی ایف ایس افسران سے متعلق فائلوں کو لیفٹیننٹ گورنر کے سامنے رکھا جائے گا۔

محکمہ مکانات و شہری ترقی، انفارمیشن ٹیکنالوجی، سائنس و ٹیکنالوجی، قانون، انصاف اور پارلیمانی امور، اسٹیٹس، جنگلات و ماحولیات کی فائلیں لیفٹیننٹ گورنر کو پیش کی جائیں گی۔ اسی طرح فائنانس، سول ایوی ایشن اینڈ ہاسپیٹلٹی اور پروٹوکول کی فائلیں بھی لیفٹیننٹ گورنر کو پیش کی جائیں گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.