ETV Bharat / state

Manoj Sinha on Article 370 دفعہ370 کی منسوخی کے بعد عام آدمی کا اپنی مرضی سے جینا سب سے بڑی تبدیلی - آرٹیکل 370 کی منسوخی

سرینگر کے شیر کشمیر انٹرنیشنل کنوکیشن سینٹر میں منعقدہ ایک تقریب میں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرتے ہوئے جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کہا کہ 'دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد عام آدمی کا اپنی مرضی سے جینا سب سے بڑی تبدیلی ہے۔' Manoj Sinha Reaction on Abrogation of Article 370

دفعہ370 کی منسوخی کے بعد عام آدمی کا اپنی مرضی سے جینا سب سے بڑی تبدیلی

author img

By

Published : Aug 5, 2023, 3:07 PM IST

سری نگر: جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا کہنا کے کہ دفعہ 370 کی تنسیخ کے بعد جموں و کشمیر میں امن کا ماحول سایہ فگن ہوا ہے اور سب سے بڑی تبدیلی یہ ہوئی ہے کہ اب عام آدمی اپنی مرضی سے جی رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سڑکوں پر تشدد ختم ہوا ہے اور تعلیمی اداروں کے بند ہونے کا دور بھی خاتمہ ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عرصہ دراز کے بعد جموں وکشمیر کے نوجوانوں کے خوابوں کو پر لگ گئے ہیں۔ لیفٹیننٹ گورنر نے ان باتوں کا اظہار ہفتے کو یہاں جھیل ڈل کے کناروں پر واقع شیر کشمیر انٹرنیشنل کنوکیشن سینٹر میں منعقدہ ایک تقریب کے حاشیئے پر نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا: 'دفعہ 370 کی تنسیخ کے بعد سب سے بڑا بدلائو یہ ہوا ہے کہ جموں و کشمیر میں عام آدمی اپنی مرضی سے جی رہا ہے سڑکوں پر تشدد ختم ہوا ہے، اسکولوں اور کالجوں کے بند ہونے کے دور کا خاتمہ ہوا ہے'۔

ان کا کہنا تھا: 'اندھیرا ہوتے ہی لوگ گھروں کو چلے جاتے تھے لیکن آج رات دیر گئے تک پولیو ویو مارکیٹ کھلا رہتا ہے'۔ منوج سنہا نے کہا کہ لمبے عرصے کے بعد جموں وکشمیر کے نوجوانوں کے خوابوں کو پر لگنے لگے ہیں۔ انہوں نے کہا: 'مشن یوتھ پروگرام کے تحت جموں وکشمیر انتظامیہ نے ممبئی اسٹاک ایکسچینج کے ساتھ معاہدہ کیا ہے تاکہ یہاں کے نوجوانوں کو مختلف شعبوں میں آگے بڑھنے کا موقع ملے'۔ ان کا کہنا تھا کہ جموں وکشمیر میں آج سینکڑوں نوجوان اپنا مستقبل بنا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ نے نوجوانوں کو مختلف شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کے لئے پلیٹ فارم فراہم کئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Manoj Sinha on Violence کشمیر میں امن کو بگاڑنے والوں کو بخشہ نہیں جائے گا، منوج سنہا

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.