ETV Bharat / state

Yusuf Tarigami on Kashmiri Pandits: 'ایل جی منوج سنہا کے ساتھ میٹنگ کامیاب رہی، کشمیری پنڈتوں کے سبھی مسائل حل کرنے کا یقین دلایا' - پیپلز الائنس فار گپکار ڈیکلریشن کے ترجمان نے

یوسف تاریگامی نے منوج سنہا کو بتایا کہ کشمیری پنڈت ملازمین دور دراز علاقوں میں ڈیوٹی نہیں دے سکتے ہیں اور جتنے بھی پنڈت ملازمین دور دراز علاقوں میں تعینات ہیں اُنہیں فوری طور پر محفوظ جگہ پر تعینات کیا جائے۔ Yusuf Tarigami on Kashmiri Pandits

'ایل جی منوج سنہاکے ساتھ میٹنگ کامیاب رہی، کشمیری پنڈتوں کے سبھی مسائل حل کرنے کا یقین دلایا

author img

By

Published : May 16, 2022, 12:41 PM IST

سرینگر: پیپلز الائنس فار گپکار ڈیکلریشن کے ترجمان نے اتوار کے روز کہا کہ ایل جی منوج سنہا سے ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی۔ انہوں نے بتایا کہ میٹنگ کے دوران کشمیر پنڈت ملازموں کو محفوظ مقامات پر تعیناتی کے ساتھ ساتھ دیگر اہم مسائل پر بھی بات چیت ہوئی۔ ان باتوں کا اظہار پی اے جی ڈی کے ترجمان نے ایل جی منوج سنہا سے ملاقات کے بعد نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔ LG assured to solve all problems of Kashmiri Pandits

یوسف تاریگامی نے کہا کہ 14 مئی کے روز کشمیری پنڈتوں کے ایک وفد کے ساتھ ملاقات کے بعد ایل جی منوج سنہا سے اتوار کے روز ملاقات کی۔ انہوں نے بتایا کہ میرا ماننا ہے کہ میٹنگ کامیاب رہی اور جتنے بھی مسائل ہم نے اُٹھائے اُن پر ہمدردانہ غور کرنے کا ایل جی نے یقین دلایا ہے۔ پی اے جی ڈی کے ترجمان نے بتایا کہ کشمیری پنڈت راہل بھٹ کی ہلاکت انسانیت سوز ہے اور اس واقعے کے خلاف جموں وکشمیر کے لوگوں میں سخت ناراضگی پائی جارہی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ کشمیری پنڈتوں کو یہاں سے واپس نہیں جانا چاہئے کیونکہ یہ اُن کا آبائی علاقہ ہے۔ یوسف تاریگامی نے بتایا کہ بھٹ کی ہلاکت کے بعد کشمیری پنڈت یہاں سے جانا چاہتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ اگر راہل بھٹ کا قتل کیا گیا تو ریاض احمد نامی پولیس اہلکار پر بھی فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں اُس کی موت واقع ہوئی۔

تاریگامی نے سوالیہ انداز میں کہاکہ اگر راہل کی ہلاکت کے بعد کشمیری پنڈت یہاں سے جانے کے خواہاں ہے تو مجھے بتائیں کہ ریاض احمد کے گھر والے کہاں جائیں گے۔انہوں نے بتایا کہ ایل جی سے مطالبہ کیا گیا کہ کشمیری پنڈت ملازمین کو محفوظ مقامات پر ہی تعینات کیا جائے تاکہ وہ اپنے آپ کو غیر محفوظ تصور نہ کر سکے۔ اُن کے مطابق ایل جی نے یقین دلایا کہ کشمیری پنڈت ملازمین کو معقول سیکورٹی فراہم کی جائے گی اور اُنہیں محفوظ علاقوں میں ہی تعینات کیا جائے گا۔

پی اے جی ڈی کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ اقلیتی کو تحفظ فراہم کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پی اے جی ڈی وفد نے ایل جی پر زور دیا کہ کشمیری پنڈت ملازمین کی سیکورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جانا چاہیے اور جہاں پر اُنہیں رہائشی سہولیات فراہم کی گئی ہیں وہاں پر بھی سیکورٹی بندوبست کو مزید مضبوط کیا جائے۔

یوسف تاریگامی نے بتایا کہ منوج سنہا کو بتایا کہ کشمیری پنڈت ملازمین دور دراز علاقوں میں ڈیوٹی نہیں دے سکتے ہیں اور جتنے بھی پنڈت ملازمین دور دراز علاقوں میں تعینات ہیں اُنہیں فوری طورپر محفوظ جگہ پر تعینات کیا جائے۔ انہوں نے بتایا کہ میٹنگ کے دوران وفد نے کشمیری پنڈتوں کے جتنے بھی مسائل اُبھارے ایل جی نے کم سے کم وقت میں اُنہیں حل کرنے کا یقین دلایا۔ پی ای جی ڈی وفد میں نیشنل کانفرنس کے سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبدا للہ، پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی، ایم وائی تاریگامی، نیشنل کانفرنس کے ممبران پارلیمان حسنین مسعودی، عوامی نیشنل کانفرنس کے سینئر نائب صدر مظفر شاہ شامل تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.