ETV Bharat / state

Special Demolition Drive in Srinagar سرینگر میں انہدامی کارروائی، کئی غیر قانونی تعمیراتی ڈھانچے منہدم

سرینگر میں لیکس کنزرویشن اینڈ مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے آج کئی علاقوں میں خصوصی انہدامی مہم چلائی گئی۔ اس دوران غیر قانونی طور پر بنائے گئے متعدد تجاوزات کو منہدم کر دیا گیا۔ Special Demolition Drive in Srinagar

Special Demolition Drive in Srinagar
سرینگر میں انہدامی کارروائی، کئی غیر قانونی تعمیراتی ڈھانچے منہدم
author img

By

Published : Sep 9, 2022, 5:46 PM IST

سرینگر: جموں و کشمیر کے سرینگر میں لیکس کنزرویشن اینڈ مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے آج رکھ ارتھ ہاؤسنگ کالونی بمنہ کے علاقے میں ایک خصوصی انہدامی مہم چلائی گئی۔ اس موقع پر مقامی لوگوں کی جانب سے غیر قانونی طور پر بنائے گئے متعدد تجاوزات کو مسمار کر دیا گیا۔ Special Demolition Drive in Srinagar

سرینگر میں انہدامی کارروائی، کئی غیر قانونی تعمیراتی ڈھانچے منہدم

وہیں لیکس کنزرویشن اینڈ مینجمنٹ اتھارٹی کی انفورسمنٹ ونگ نے صدربل، کنہ تار، تیل بل، سعد کدل، نگین اور لشکری ​​محلہ کے کئی علاقوں میں غیر قانونی تعمیراتی ڈھانچے منہدم کیے جبکہ مذکورہ علاقوں میں ایک منزلہ اور دو منزلہ عمارتوں کے علاوہ پلنتھ اور دیگر غیر مجاز تعبیرات پر بھی انہدامی کارروائی عمل میں لائی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:

Widow House Demolition in Bhopal بیوہ خاتون کا گھر منہدم کرنے کے خلاف قانونی لڑائی لڑی جائے گی

انفورسمنٹ ونگ کے اہلکاروں کو انہدامی کارروائی کے دوران مختلف علاقوں میں مقامی لوگوں کی جانب سے مخالفت کا بھی سامنا کرنا پڑا۔ وہیں لیکس کنزرویشن اینڈ منیجمنٹ اتھارٹی کے عہدہ داروں نے لوگوں سے اپیل کہ کہ وہ لاوڈا اور گرین بیلٹ کے حدود میں آنے والے علاقوں میں کسی بھی طرح کی تعمیراتی سرگرمی انجام نہ دیں۔ انہوں نے کہا کہ بغیر اجازت کسی بھی قسم کا تعمیراتی ڈھانچہ کھڑا کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ہے۔ Special Demolition Drive in Srinagar

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.