ETV Bharat / state

LCMA Demolition Drive in Srinagar: سرینگر میں انہدامی کارروائی، کئی زیر تعمیر ڈھانچے مسمار

لیکس کنزرویشن اینڈ منیجمنٹ اتھارٹی نے جمعرات کے رونوپورہ،کنہ تار،صدربل اور بٹ شاہ محلہ لال بازار علاقے میں غیر قانونی تعمیر کردہ ڈھانچوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی ہے۔ اس دوران انفورسمنٹ ونگ نے کئی ڈھانچے مسمار کیے ہیں۔LCMA Demolition Drive In Srinagar

lcma-conducts-demolition-drive-in-various-srinagar-areas
سرینگر میں انہدامی کارروائی، کئی زیر تعمیر ڈھانچے مسمار
author img

By

Published : Aug 11, 2022, 9:06 PM IST

سرینگر: لیکس کنزرویشن اینڈ منیجمنٹ اتھارٹی نے غیر مجاز ڈھانچوں کو منہدم کرنے کی اپنی کارروائی جاری رکھتے ہوئے جمعرات کو کئی زیر تعمیر ڈھانچوں کو مسمار کیا جوکہ بغیر اجازت نامے کے تعمیر کیے گئے تھے۔LCMA Demolition Drive in Srinagar

ایل سی ایم اے کی انفورسمنٹ ونگ نے نوپورہ،کنہ تار،صدربل اور بٹ شاہ محلہ لال بازار علاقوں میں کارروائی عمل میں لاکر کئی تعمیراتی ڈھانچوں کو منہدم کیا۔ ان ڈھانچوں میں ایک منزلہ، دو منزلہ عمارتوں کے علاوہ پلنتھ اور دیگر تعمیرات کے علاوہ کئی ٹین شیڈ بھی شامل ہیں۔ وہیں کئی ایسے ڈھانچے بھی مسمار کیے گئے جو کہ زیر تعمیر تھے۔

سرینگر میں انہدامی کارروائی، کئی زیر تعمیر ڈھانچے مسمار

ادھر انفورسمنٹ ونگ کے اہلکاروں کو انہدامی کارروائی انجام دینے کے دوران کئی علاقوں میں لوگوں کی جانب سے مزاحمت کا بھی سامنا کرنا پڑا۔لیکس کنزرویشن اینڈ منیجمنٹ اتھارٹی کے عہدیدارن نے لوگوں سے اپیل کہ کہ وہ لاوڈا اور گرین بیلٹ کے حدود میں آنے والے علاقوں میں کسی بھی طرح کی تعمیراتی سرگرمی انجام دینے سے باز آئے۔

انہوں نے کہا کہ بغیر اجازت کے کسی بھی قسم کا تعمیراتی ڈھانچہ کھڑا کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ہے۔ واضح رہے کئی افراد قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بنا کسی اجازت نامے یا قانونی جواز کے ایسی جگہوں پر تعمیرات کھڑا کرنے کے تاک میں رہتے ہیں جہاں متعلقہ محکمے نے پابندی عائد کر رکھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.