سرینگر:"لاسٹ کرافٹس مین" یعنی آخری کاریگر کے نام سے محکمہ ہینڈی کرافٹس اینڈ ہینڈلوم کے تعاون سے سرینگر کے آرٹس ایمپوریم میں ایک نمائش کا اہتمام کیا گیا۔Exhibition in Arts Emporium Srinagar
لاسٹ کرافٹس مین غلام احمد کمہار کے اعزاز میں نمائش کا اہتمام نمائش میں گلیزیڈ پوٹری اور خانیاری ٹائل کے نام سے مشہور مٹی کے ٹائل بنانے والے آخری اور ماہر کاریگر غلام محمد کمہار کے کام کو تصویروں کے ذریعے لوگوں تک پہنچانے کی کوشش کی گئی ہے۔وہیں نمائش میں اس کاریگر کے گلیزیڈ پوٹری(Glazed pottery ) آرٹ کو بھی نمائش میں خاص طور پر رکھا گیا تھا تاکہ ایگزیبشن میں آنے والوں کشمیر کے صدیوں پرانے اس فن کا مشاہدہ کرنے کا موقع ملے اور اس گلیزیڈ پوٹری کے آرٹ کو اب تک سنبھالے ہوئے ہوئے غلام محمد کمہار سے بھی ملنے کا موقع مل سکے۔last surviving craftsman of kashmir ghulam mohammad kumarگلیزیڈ پوٹری اور خانیاری ٹائلز بنانے پرانے اور ماہر دستکار غلام محمد کمہار نے اس نمائش کے انعقاد پر بے حدخوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پرانے دور میں مٹی کے ٹائلز ہر گھر کی زینت ہوا کرتے تھے، لیکن اب یہ معدوم ہورہے ہیں ایسے میں گلیزیڈ پوٹری اور خانیاری ٹائلز کے فن کو نئی نسل تک پہنچانا ضروری ورنہ یہ قدیم فن تاریخ بن کے رہ جائے گا۔مٹی کے برتنوں کا استعمال دور قدیم سے ہی چلا آرہا لیکن دور جدید میں سٹیل اور دوسری دھاتوں کے برتنوں اور دیگر سجاوٹی چیزوں نے مٹی کے برتنوں کی روایت کو ختم کردیا۔ اس منفرد نمائش کا مشاہدہ نہ صرف مقامی لوگ نے کیا بلکہ سیاح بھی اس نمائش میں رکھی گئی پینٹنگز اور گلیزیڈ پوٹری(Glazed pottery ) دیکھ کر بے حد متاثر ہوئے۔مزید پڑھیں: Glazed Pottery Revive In Kashmir: گلیذڈ پوٹری کو زندہ کرنے والا کشمیری کمہار
اس موقعے پر منظمین نے کہا کہ اس طرح کی نمائش کا انعقاد کافی اہم ہے، کیونکہ بھولے ہوئے اس آرٹ کو زندہ کرنے اور نئی پود کو اس کی طرف راغب کرنے کے لیے ایسی کوشش بار آور ثابت ہوسکتی ہے۔تاہم اس کے لیے نہ صرف سرکاری سطح پر بلکہ انفرادی سطح پر بھی کام کرنے کی ضرورت ہے۔
گلیزیڈ پوٹری کے ماہر اور اس فن کے آخری کاریگر غلام محد کمہار اپنے ہاتھوں کی جنبش سے گھیلی مٹی سے الگ الگ قسم کے ٹایلز بنانے کے علاوہ مٹی کے برتنوں اور دیگر سجاوٹی چیزوں کو بڑی نفاست سے مختلف رنگوں کے امتزاج ،منفرد اور دلکش شکل و صورت دے کر دیدہ زیب بناتے ہیں۔