سرینگر: جموں و کشمیر میں دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد نہ صرف ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کار یہاں کی طرف راغب ہو رہے ہیں بلکہ سرمایہ کار پیسہ لگانے میں بھی دلچسپی دکھا رہے ہیں۔ کئی سرمایہ کاروں نے تو مختلف شعبوں میں اپنا سرمایہ لگانا شروع بھی کر دیا ہے اور آئندہ برسوں کے دوران 3800 کروڑ کی سرمایہ کاری متوقع ہے۔Foreign Investment In Kashmir
میڈی سٹیز کے اس مجوزہ منصوبے کی تین قسمیں جن میں 200 سے زیادہ بستروں والے ہسپتال، دوسرے 200 سے کم بستروں والے ہسپتال اور تیسرے میڈیکل اور پیرا میڈیکل کالجز شامل ہیں۔ 20 سرمایہ کاروں کو رقم جمع کرانے اور ان پروجیکٹز پر کام شروع کرنے کے لیے دو ماہ کا وقت دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:
میڈی سٹیز کے منصوبے کو تین برس کے اندر اندر مکمل کیے جانے کا امکان ہے۔ محکمہ انڈسٹریز اینڈ کامرس کے مطابق ان تین میڈی سٹیز میں ہسپتالوں، پیرا مڈیکل کالجز کے علاوہ ڈینٹل، آیورودیک کالج اور آیوش مراکز کے علاوہ تحقیقی مراکز بھی شامل ہیں۔ وادی کشمیر میں صحت کے شعبے کو فروغ دینے کے اس نئے منصوبے کو اگر وقت مقررہ پر پایہ تکمیل کو پہنچایا جاتا ہے تو مستقبل قریب میں لوگوں کو بہتر طبی سہولیات میسر ہونے سے راحت پہنچی گی۔