ETV Bharat / state

لڈی شاہ کی روایت توڑنے والی دوشیزہ۔۔۔ - لڈی شاہ، کشمیر کا ایک مخصوص لوک گیت ہے

سید اریج پرانے سرینگر کے زڑی بل کی ایک تعلیم یافتہ دوشیزہ ہیں جنہیں فنون لطیفہ کے ساتھ خاص شغف ہے۔ اریج نے کشمیر کے ماضی کے اوراق پلٹتے ہوئے اس فن کو زندہ کرنے کا بیڑہ اٹھایا ہے جو ہر گزرتے ہوئے دن کے ساتھ ناپید ہوتا جا رہا تھا۔

لڈی شاہ، کشمیر کا ایک مخصوص لوک گیت ہے
لڈی شاہ، کشمیر کا ایک مخصوص لوک گیت ہے
author img

By

Published : May 20, 2020, 8:47 PM IST

Updated : May 21, 2020, 6:37 PM IST

لڈی شاہ، کشمیر کا ایک مخصوص لوک گیت ہے جس پر اب تک صرف مردوں کی اجارہ داری تھی۔ کسی لڈکی کو لڑی شاہ گاتے ہوئے یا لڈی شاہ بنتے ہوئے شاید ہی کبھی دیکھا گیا ہو۔

لڈی شاہ، کشمیر کا ایک مخصوص لوک گیت ہے

لیکن روایت شکن کشمیر میں یہ روایت بھی ایک نوجوان لڑکی نے توڑ دی۔ سید اریج پرانے سرینگر کے زڑی بل کی تعلیم یافتہ ہیں جسے فنون لطیفہ کے ساتھ خاص شغف ہے۔ اریج نے کشمیر کے ماضی کے اوراق پلٹتے ہوئے اس فن کو زندہ کرنے کا بیڑہ اٹھایا ہے جو ہر گزرتے ہوئے دن کے ساتھ ناپید ہوتا نظر آتا تھا۔

لڈی شاہ، ایک قسم کی آزاد شاعری ہے جس میں طنز کی آمیزش ہوتی ہے لیکن اس میں سماج کے حساس مسائل کو اجاگر کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔

لڈی شاہ، ایک شخص ہوتا تھا جو فرن اور دستار پہنے ہاتھوں میں ایک مخصوص آلہ موسیقی اٹھائے گاؤں گاؤں قریہ قریہ جاتا تھا اور لوگوں کو محظوظ کرتے ہوئے ان تک کوئی اہم سماجی یا سیاسی پیغام پہنچاتا تھا۔

لڈی شاہ کی شاعری اور دھنیں عصری حالات کی غماز ہوتی تھیں۔ روایات کے مطابق لڈی شاہ گھر گھر جاکر حکومت کے اقدامات کے بارے میں عوام کو آگاہ کرتا تھا۔ شخصی دور میں حکام انہیں اپنے ہرکاروں کے طور استعمال کرتے تھے لیکن لڑی شاہ حکام کے عوام کش اقدامات کو بھی اجاگر کیا کرتے تھے۔

سید اریج، نے اس فن کو ایک نئی جہت دینے کی ٹھان لی ہے۔ وہ لڈی شاہ کے روایتی اور انوکھے انداز کے پہناوے میں نظر تو نہیں آتیں لیکن دھن اور صوتی پیشکش پرانے انداز میں کرتی ہیں۔ اسی لیے اریج کو ماڈرن لڈی شاہ کے نام سے پکارا جاتا ہے۔

اریج موجودہ زمانے میں عام لوگوں تک حساس پیغام پہنچانے کے لیے پرانا طریقہ اختیار کررہی ہیں جس کی عوامی سطح پر کافی پزیرائی ہورہی ہے۔ انکے ویڈیوز کو انٹرنیٹ پر خوب سراہا جارہا ہے۔

ایک کشمیری خاتون فوٹو جرنلسٹ کے خلاف کیس درج کئے جانے کے معاملے پر اریج کا ویڈیو کافی وائرل ہوا جس کے بعد ہر طرف انکی تعریف ہونے لگی۔

ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کرتے ہوئے اریج نے کہا کہ انہوں نے پہلے پبلک سیفٹی ایکٹ (پی ایس اے) کی منسوخی اور سیاسی قیدیوں کی رہائی کے لئے مہم کے ایک حصے کے طور پر بھی لڈی شاہ پیش کیا۔

انہوں نے لڈی شاہ پر بھی لڑی شاہ کہا ہے جس میں اس فن کو مردوں کی اجارہ داری سے باہر نکالنے کی بات کی گئی ہے۔

اریج کی بانسری کی دھن اور لڈی شاہ کی شاعری کشمیر میں لاک ڈاؤن کے دوران نوجوانوں کو پیغام دے رہی ہے کہ وہ اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کرکے کوئی بھی قابل قدر کام کرسکتے ہیں۔

Last Updated : May 21, 2020, 6:37 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.