ETV Bharat / state

کشمیر میں پچیس برس کے کم عمر نوجوان تیزی سے شوگر بیماری کے شکار ہورہے ہیں - شوگر بیماری کی علامت۔

جموں و کشمیر میں 9.5 فیصد لوگ ایسے ہیں جو ذیابیطس کی بیماری سے متاثر ہیں۔ایسے میں یہ بیماری چند برس پہلے 40 برس سے زائد کے لوگوں میں لاحق ہوتی تھی، لیکن اب نہ صرف 25 برس کے کم عمر کے نوجوان بلکہ اسکول جانے والے بچوں میں بھی یہ بیماری بڑی تیزی سے بڑھ رہی ہے۔World Diabetes Day

Dr Nazir Palla interview
ڈاکٹر نظیر احمد پالہ انٹرویو
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 14, 2023, 5:07 AM IST

کشمیر میں پچیس برس کے کم عمر نوجوان تیزی سے شوگر بیماری کے شکار ہورہے ہیں

سرینگر:وادی کشمیر میں ذیابیطس کے ایسے 50 فیصد مریض ہیں، جنہیں شوگر کی بیماری لاحق تو ہوتی ہیں لیکن انہیں علم ہی نہیں ہوتا ہے کہ وہ ذیابطیس سے متاثر ہیں۔ ایسے میں ان کا بروقت علاج ہی نہیں ہوتا ہے۔ان باتوں کا اظہار جی ایم سی سرینگر کے اسوسی ایٹ پروفیسر اور وادی کے معروف انڈوکرنالوجسٹ ڈاکٹر نظیر احمد پالہ نے ذیابطیس کے عالمی دن کے موقعے پر ای ٹی وی بھارت کے نمائندے پرویز الدین کے ساتھ ایک خاص بات چیت کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا کہ وادی کشمیر میں 100 ذیابطیس کے مریضوں میں صرف 50 ہی علاج کرواتے ہیں جبکہ باقی 50 افراد علاج نہیں کرتے ہیں کیونکہ انہیں معلوم ہی نہیں ہوتا ہے وہ شوگر بیماری کا شکار ہوچکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں 9.5 فیصد لوگ ہیں جو کہ اس بیماری سے متاثر ہیں۔ایسے میں یہ بیماری چند برس پہلے 40 برس کے زائد کے لوگوں میں لاحق ہوتی تھی، لیکن اب نہ صرف 25 برس کے کم عمر کے نوجوان بلکہ اسکول جانے والے بچوں میں بھی یہ بیماری بڑی تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ مجموعی طور اگر دیکھا جائے تو کشمیر میں ذیابیطس ایک وبائی شکل اختیار کررہی ہے۔
بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ ملکی سطح پر کیے گئے ایک سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ مغربی ممالک کے مقابلے میں بھارت میں اس بیماری کے زیادہ لاحق ہونے امکانات پائے جاتے ہیں، کیونکہ طرز زندگی میں تبدیلی اور جسمانی سرگرمیاں محدود ہو جانے کی وجہ سے موٹاپا کے وجہ سے بھی یہ خدشہ پایا جاتا ہے۔
ڈاکٹر نظیر احمد پالہ نے کہا کہ کشمیر میں عام طور "ٹائپ ٹو" ذیابطیس زیادہ پائی جاتی ہے،جبکہ نوجوانوں اور بچوں میں" ٹائپ ون" شوگر کی بیماری دیکھی جاتی ہے۔ وہیں موٹاپے کے شکار افراد، پی کوس بیماری سے مبتلا خواتین میں شوگر کی بیماری ہونے کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔

مزید پڑھیں:

علامات پر بات کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ سُستی اور پیاس ذیابیطس کی عمومی علامات ہیں جبکہ معمول سے زیادہ پیشاب آنا، خصوصاً رات کے وقت ،تھکاوٹ محسوس کرنا،وزن کا کم ہونا،دھندلی نظر،زخموں کا نہ بھرنا وغیر شامل ہیں۔

ذیابطیس کی پیچیدگیوں سے متعلق بات کرتے ہوئے ڈاکٹر نظیر احمد پالہ نے کہا کہ خون میں شوگر کی زیادہ مقدار خون کی شریانوں کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ذیابیطس کا زیادہ تر انحصار جینیاتی اور ماحولیاتی عوامل پر ہوتا ہے لیکن آپ صحت مند غذا اور چست طرزِ زندگی سے اپنے خون میں شکر کو مناسب سطح پر رکھ سکتے ہیں۔حصت مند خوراک کا رجحان اپنانا پہلے شرط ہے۔انہوں نے پروسیس کیے گئے میٹھے کھانوں اور مشروبات سے پرہیز کرنے، چاول اور آٹے کی روٹی کا استعمال اعتدال میں کرنے کی اپیل کی۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.