جموں و کشمیر کے سرینگر کے ٹی آر سی ٹرف گراؤنڈ پر آج رگبی اور فٹبال کے ٹورنامنٹ کا افتتاح مرکزی وزیر کھیل اور یوتھ سروسز کرن ریجیجو نے کے بدست کیا گیا۔ مرکزی وزیر کھیل نے کھلاڑیوں سے ملاقات کر کے ان کی حوصلہ افزائی کی۔
کووڈ-19 کی وجہ سے بہت ہی کم تماشائیوں کو میچ سے لطف اندوز ہونے کے لیے اجازت دی گئی تھی۔ تاہم کھلاڑیوں میں کافی زیادہ جوش و جذبہ دِکھا۔ ٹورنامینٹ میں وادی کے علاوہ دیگر ریاستوں کے بھی کھلاڑیوں نے شرکت کی۔
اس موقع پر مرکزی وزیر کھیل کرن ریجیجو نے کہا کہ رگبی اور فٹبال جیسے کھیلوں کو عالمی سطح پر پسند کیا جاتا ہے۔ اس وجہ سے میری بھی یہی کوشش رہی گی کہ کشمیر میں بھی رگبی اور فٹبال جیسے کھیلوں میں ملک اور بین الاقوامی سطح کے کھلاڑی پیدا ہوں جو کہ اپنا نام روشن کرنے کے ساتھ ساتھ ملک کابھی نام روشن کریں۔
جموں و کشمیر میں کھیل کود کے متعلق انفراسٹرکچر کے سوال کے جواب میں وزیر کھیل نے کہا کہ اسی وجہ سے میں آج یہاں آیا ہوں اور ہماری جانب سے پوری کوشش رہے گی کہ جموں و کشمیر میں بھی کھلاڑیوں کو معیاری ڈھانجہ فراہم کیا جائے۔