ETV Bharat / state

کشمیر: معروف ماہر تعلیم آغا اشرف علی کا انتقال

author img

By

Published : Aug 8, 2020, 12:16 PM IST

Updated : Aug 8, 2020, 12:59 PM IST

وادیٔ کشمیر سے تعلق رکھنے والے معروف ماہر تعلیم آغا اشرف علی 97 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

سکالر اۤگاہ اشرف علی سرینگر میں انتقال کرگئے

آغا اشرف علی کے اہل خانہ کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق وہ گزشتہ کچھ برسوں سے علیل تھے اور انہوں نے جمعے کی رات دیر گئے راج باغ میں واقع اپنی رہائش گاہ پر زندگی کی آخری سانسیں لیں۔

بیان کے مطابق مرحوم آغا اشرف علی کو پرانے شہر کے علمگری بازار میں واقع اپنے آبائی قبرستان گلستان بابا مزار میں سپرد لحد کیا جائے گا۔

اس میں کہا گیا ہے کہ عالمی سطح پر پھیلنے والے کورونا وائرس کے پیش نظر اجتماعی تعزیتی مجالس منعقد نہیں ہوں گی۔ تاہم لوگوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ انفرادی طور پر آغا اشرف کے ایصال ثواب کے لئے سورہ فاتحہ پڑھیں۔

آغا اشرف علی کے پسماندگان میں فرزند آغا اقبال علی اور بیٹیاں حنا احمد اور سمیتا آغا ہیں۔

ہفتے کی صبح آغا اشرف علی کے انتقال کی خبر پھیلتے ہی سوشل میڈیا پر تعزیتی پیغامات کا سیلاب دیکھنے کو ملا ہے۔

بیشتر صارفین کا کہنا تھا کہ مرحوم نہ صرف ایک اعلیٰ درجے کے ماہر تعلیم بلکہ ایک چلتی پھرتی انسائیکلوپیڈیا تھے۔ بعض صارفین نے انہیں اپنے فرزند آغا اشرف علی کی وجہ سے بھی یاد کیا جن کی انگریزی شاعری کو کشمیر میں بہت پسند کیا جاتا ہے۔

Last Updated : Aug 8, 2020, 12:59 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.