ETV Bharat / state

LifeTime Achievement Award معروف کشمیری پنڈت شاعر و ادیب سرو آنند پریمی لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے سر فراز - معروف کشمیری پنڈت ادیب و شاعر سرو آنند کول

آنجہانی سرو آنند کول پریمی کا نام ان 23 اشخاص میں شامل تھا جنہیں بدھ کے روز یوم جمہوریہ کے موقع پر مختلف شعبہ ہائے حیات میں نمایاں خدمات انجام دینے کے اعزاز میں لائف ٹائم اچیو منٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔ Lifetime Achievement Award

معروف کشمیری پنڈت شاعر و ادیب سرو آنند پریمی لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے سر فراز

author img

By

Published : Jan 27, 2022, 2:21 PM IST

آخر کار معروف کشمیری پنڈت ادیب و شاعر سرو آنند کول پریمی کی گراں بہا ادبی خدمات کو سرکاری سطح پر پذیرائی حاصل ہوئی اور انہیں یوم جمہوریہ کے موقع پر زائد تین دہائیوں بعد لائف ٹائم اچیو منٹ ایوارڈ سے سر فراز کیا گیا۔ Kashmiri Poet Sarvanand Koul Premi Awarded Life Time Achievement

آنجہانی سرو آنند کول پریمی کا نام ان 23 اشخاص میں شامل تھا جنہیں بدھ کے روز یوم جمہوریہ کے موقع پر مختلف شعبہ ہائے حیات میں نمایاں کدمات انجام دینے کے اعزاز میں لائف ٹائم اچیو منٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔ list of 23 People For Government Awards

بتادیں کہ 65 سالہ سرو آنند پریمی کو اپنے 27 سالہ بیٹے وریندر کول سمیت مئی سال1990 میں مشتبہ جنگجوؤں نے جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں واقع اپنے آبائی گاؤں میں ابدی نیند سلا دیا تھا۔ Kashmiri Pandit Poet Sarvanand Koul Premi Awarded

اس واقعے کے ایک ہفتے کے اندر ان کے اہلخانہ کشمیر سے بھاگ گئے تھے۔

موصوف ادیب و شاعر کے اہلخانہ کا ماننا ہے کہ دیر سے ہی سہی لیکن یہ ایوارڈ ان (پریمی صاحب) کے حب الوطنی اور قوم پرستی کے جذبے کو پروان چڑھانے کے لئے کی جانے والی خدمات کا اعتراف ہے۔

سرو آنند پریمی کے فرزند راجندر پریمی نے یو این آئی کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ یہ یونین ٹریٹری کے لوگوں کے بالخصوص اور قوم کے لئے بالعموم فخر کی بات ہے۔

انہوں نے کہا: ’میرے والد ایک اعلیٰ پایہ کے ادیب، شاعر، مصنف اور ماہر تعلیم ہونے کے علاوہ امن و بھائی چارے کے بھی علمبردار تھے‘۔

ان کا کہنا تھا: ’میرے والد نے سچائی، ایمانداری اور دیگر اعلیٰ انسانی قدروں کی بحالی کے لئے اپنی زندگی نچھاور کر دی‘۔

راجندر پریمی نے کہا کہ گرچہ میرے والد کی خدمات کو سرکاری سطح پر دیر سے پذیرائی حاصل ہوئی لیکن آخر کار ان کی خدمات کو تسلیم کیا گیا۔ PSarvanand's son Rajinder Koul Premi

انہوں نے کہا کہ میرے والد کی خدمات کی پذیرائی دوسرے ادیبوں اور شاعروں کے لئے حوصلہ بخش ہے جو قوم و ملک کی خدمات کے لئے اپنے قلم کا استعمال کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : 2021 Padama Awards: پدم ایوارڈس کا اعلان،غلام نبی آزاد پدم بھوشن سے سرفراز

ان کا کہنا تھا: ’میں یہ ایوارڈ اپنی والدہ محترمہ، اپنے شہید بھائی اور پوری کشمیر کمیونٹی کے نام وقف کر رہا ہوں اور یہ امید کرتا ہوں کہ جموں وکشمیر حکومت اور مرکزی حکومت کی طرف سے ملی ٹنسی متاثرہ اس خاندان کے ساتھ آگے بھی انصاف کیا جائے گا‘۔

سرو آنند پریمی نے تین کتابیں تصنیف کی ہیں جن میں بھگوت گیتا کا اردو ترجمہ اور رامائن کا کشمیری ترجمہ شامل ہے ۔ Urdu translation of the Ramayana and the Kashmiri translation of the Mahabharata.

انہوں نے رابندر ناتھ ٹیگور کی شاہکار گیتان جلی کا بھی ترجمہ کیا ہے۔ ان کی بعض تصنیفات و تالیفات ابھی تک شائع نہیں ہوئی ہیں۔ Premi wrote in Kashmiri, Urdu, and Hindi

اہلخانہ نے جموں وکشمیر کلچرل اکیڈیمی اور ساہتیہ اکیڈیمی سے ان کی کتابوں کو شائع کرنے کی درخواست کی ہے تاکہ انہیں عام کشمیریوں تک پہنچایا جا سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.