ETV Bharat / state

Boy Found Dead in Orphanage سرینگر کے ایک یتیم خانہ میں نابالغ لڑکے کی پر اسرار موت - کشمیر یتیم خانہ نابالغ لڑکے کی پر اسرار موت

سرینگر کے مضافات میں واقع المزمل نامی ایک یتیم خانہ میں آٹھویں جماعت کے ایک طالب علم کی پر اسرار طور موت واقع ہوئی جبکہ رشتہ داروں نے اسے قتل قرا دے رہے ہیں۔

ا
ا
author img

By

Published : Jun 17, 2023, 4:37 PM IST

Updated : Jun 17, 2023, 6:37 PM IST

سرینگر کے ایک یتیم خانہ میں نابالغ لڑکے کی پر اسرار موت

سرینگر (جموں و کشمیر) : سرینگر کے مضافاتی علاقہ لاوے پورہ میں حال ہی میں ’’المزمل‘‘ نامی ایک یتیم خانہ میں زیرتعلیم ایک کمسن لڑکے کی پر اسرار موت واقع ہوئی ہے جبکہ رشتہ دار اس موت کو قتل قرار دے رہے ہیں۔ جموں و کشمیر پولیس نے اس معاملہ کی نسبت بر وقت کارروائی انجام دیتے ہوئے یتیم خانہ کے چیئرمین کی گرفتاری عمل میں لائی ہے وہیں معاملے کے تعلق سے بڑی باریکی سے تفتیش کی جا رہی ہے تاکہ ملوث افراد کو سزا دے کر مہلوک کے اہل خانہ کو انصاف فراہم کیا جا سکے۔

اس بیچ چائلڈ ویلفیئر کمیٹی نے بھی اس معاملے کا سنجیدہ نوٹس لیتے ہوئے مذکورہ یتیم خانہ کے خلاف کارروائی عمل میں لائی ہے جبکہ وہاں پر زیر تعلیم دیگر بچوں کو گزشتہ کل وہاں سے نکال کر فی الحال جموں وکشمیر یتیم خانہ منتقل کیا ہے۔ اس پورے معاملے کے تعلق سے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے چائلڈ ویلفیئر کمیٹی کی چیئرپرسن ڈاکٹر خیر النساء سے فون پر گفتگو کی۔

خیر النساء نے کہا کہ یہ افسوس ناک معاملہ ہے جس میں ایک آٹھویں جماعت میں زیر تعلیم طالب علم کی پر اسرار موت یتیم خانے میں واقع ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ کل ’’جب ہمیں اس معاملے کی خبر ملی تو پولیس اور چائلڈ ویلفیئر کمیٹی کی جانب سے مشترکہ کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔ پہلے تو پولیس نے یتیم خانے کے چیئرمین کو گرفتار کیا اس کے بعد چائلڈ ویلفیئر کمیٹی نے ان دیگر بچوں کو وہاں سے جموں وکشمیر یتیم خانہ نامی ایک نجی یتیم خانہ منتقل کیا اور جس وقت بچوں کو المزمل یتیم خانہ سے بچوں کو منتقل کیا جا رہا تھا اس وقت وہ کافی سہمے سہمے تھے اور وہ اضطراب کی حالت میں تھے۔‘‘

مزید پڑھیں: Doda Murder ڈوڈہ قتل، قاتل نے واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی

انہوں نے کہا کہ منتقل کیے گئے بچوں کے اہل خانہ کے ساتھ رابطہ قائم کیا جا رہا ہے، بات چیت اور مشورے کے بعد ہی بچوں کے مستقبل کے حوالے سے جلد ہی کوئی فیصلہ لیا جائے گا تاکہ آگے ان بچوں کو بہتر تعلیم و ترتیب فراہم ہو سکے۔ بات چیت کے دوران انہوں نے اس بات کا بھی انکشاف کیا کہ المزل نامی یتیم خانہ غیر تسلیم شدہ ہے اور یہ کئی برسوں سے بنا کسی رجسٹریشن کے فعال ہے۔ ایسے میں چائلڈ ویلفیئر کمیٹی اس معاملے کے تعلق سے بھی قانونی کارروائی عمل میں لا رہی ہے۔

Last Updated : Jun 17, 2023, 6:37 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.