ETV Bharat / state

بسکٹ کھائیں، کورونا سے محفوظ رہیں

بسکٹ میں قدرتی جڑی بوٹیاں شامل کی گئی ہیں جن کو باضابطہ طور پر دہلی کی ایک لیباریٹری میں ٹیسٹ کرنے کے بعد منظوری دی گئی۔ ٹیسٹ میں پایا گیا کہ ان جڑی بوٹیوں کے استعمال سے قوت مدافعت بہتر ہوتی ہے۔

ااا
بسکٹ کھائیں، کورونا سے محفوظ رہیں
author img

By

Published : Jul 24, 2020, 10:33 PM IST

مرکزی زیر انتظام جموں و کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سرینگر کے مضافتی علاقہ نوگام میں قائم 'ہیلو مکھباز' بیکری کے مالک صوفی غلام محی الدین اور ان کی بیٹی اسما محی الدین، جنہوں نے کشمیر یونیورسٹی میں فوڈ ٹیکنالوجی کی ڈگری حاصل کی ہے، نے ایسی بسکٹ بنانے کا دعویٰ کیا ہے جس سے قوت مدافعت میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

بسکٹ کھائیں، کورونا سے محفوظ رہیں

ان کا دعویٰ ہے کہ کورونا وائرس کی مہلک وباء سے بچاؤ کے لئے جڑی بوٹیوں سے تیار کردہ بسکٹ قوت مدافعت (امیون سسٹم) کو مضبوط بنانے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے صوفی محی الدین نے کہا کہ 'میں اور میری بیٹی نے یہ پہل اس وقت کی جب پوری دنیا کورونا وبا کی زد میں آچکی ہے۔'

انہوں نے کہا کہ وقت کی اشد ضرورت ہے کہ قوت مدافعت کو مضبوط کیا جائے تاکہ کووڈ-19 کا مقابلہ کیا جا سکے۔

انہوں نے بتایا کہ جو بسکٹ بنائی گئی ہے، وہ خالص قدرتی مصالحوں اور جڑی بوٹیوں سے بنی ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مصنفہ بسمہ سے ایک ملاقات

ان کا کہنا ہے کہ بسکٹ میں قدرتی جڑی بوٹیاں شامل کی گئی ہیں جن کو باضابطہ طور پر دہلی کی ایک لیباریٹری میں ٹیسٹ کرنے کے بعد منظوری دی گئی۔ ٹیسٹ میں پایا گیا کہ ان جڑی بوٹیوں کے استعمال سے قوت مدافعت بہتر ہوتی ہے۔

صوفی محی الدین نے بتایا کہ عید کے موقع پر یہ بسکٹ دستیاب ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں: ایک انجینئر جس نے تعلیمی سرگرمیاں بحال کرنے کا بھیڑہ اُٹھایا ہے

اسما محی الدین نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں کافی قدرتی مصالحے اور جڑی بوٹیاں موجود ہیں جن سے قوت مدافعت مضبوط ہو سکتی ہے۔ انہی قدرتی چیزوں کا استعمال کر کے یہ بسکٹ تیار کی گئی ہے۔

انہوں نے اُمید کی کہ اس کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.