ETV Bharat / state

کشمیر یونیورسٹی کو بہترین یونیورسٹیز میں 19واں مقام - جموں وکشمیر

آؤٹ لک میگزین کی جانب سے جاری کی گئی رینکنگ کے مطابق کشمیر یونیورسٹی کو ہزار میں سے 631.74 پوائنٹس حاصل ہوئے ہیں۔

کشمیر یونیورسٹی کو بہترین یونیورسٹیوں میں 19ویں پائیدان

author img

By

Published : Sep 15, 2020, 4:33 PM IST

جموں وکشمیر کی گرمائی دارالحکومت سرینگر میں واقع کشمیر یونیورسٹی کو بھارت کی بہترین 70 سرکاری یونیورسٹیوں میں 19واں پائیدان حاصل ہوا ہے۔ یہ سالانہ رینکنگ آؤٹ لک میگزین کی جانب سے سال 2020 کے لیے جاری کی گئی ہے۔

آؤٹ لک میگزین کی جانب سے جاری کی گئی رینکنگ کے مطابق کشمیر یونیورسٹی کو ہزار میں سے 631.74 پوائنٹس حاصل ہوئے ہیں۔

میگزین کا دعویٰ ہے کہ رینکنگ کی فہرست تیار کرتے وقت یونیورسٹی کی اکیڈمی، ریسرچ اور پلیس مینٹ جیسے زاویوں کو مد نظر رکھا گیا ہے۔

تفصیلات بیان کرتے ہوئے میگزین نے دعویٰ کیا ہے کہ "کشمیر یونیورسٹی کو اکیڈمکس اور ریسرچ کے لیے 272۰63 پوائنٹ حاصل ہوئے ہیں جبکہ انڈسٹری انٹرفیس اور پلیس مینٹ کے لیے 129۰88 پوائنٹ حاصل ہوئے ہیں۔ یونیورسٹی کو 77۰06 پوائنٹس بنیادی سہولتیں اور دیگر طلباء کے لیے مہیا رکھی گئی سہولیات کو مدنظر رکھ کر دئے گئے ہیں۔ ایڈمیشن اور انتظامیہ کے تعلق سے یونیورسٹی کو 97۰92 پوائنٹس حاصل ہوئے ہیں۔"

اس سے قبل کشمیر یونیورسٹی نے نیشنل انٹرنیشنل رینکنگ فریم ورک 2020 میں 46۰99 پوائنٹس حاصل کر کے 48واں پائیدان حاصل کیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.