ETV Bharat / state

کشمیر یونیورسٹی میں پی جی داخلے کیلئے امتحانات بدھ سے

عالمی وبا کورونا وائرس کی کشمیر میں دستک کے ساتھ ہی جہاں تعلیمی ادارے بند کر دئے گئے وہیں اکثر طلباء کے امتحانات آن لائن منعقد کیے گئے اور بعض جماعتوں کے طلباء کو بغیر امتحانات کے ہی کامیاب قرار دے دیا گیا۔

کشمیر یونیورسٹی میں پی جی داخلے کیلئے امتحانات بدھ سے
کشمیر یونیورسٹی میں پی جی داخلے کیلئے امتحانات بدھ سے
author img

By

Published : Sep 8, 2020, 9:01 PM IST

عالمی وبا کورونا وائرس کے بیچ کشمیر یونیورسٹی نے بدھ سے پوسٹ گریجویٹ کورسز میں داخلے کے لیے امتحانات منعقد کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔

احتیاطی تدابیر کا لحاظ رکھتے ہوئے کورونا متاثرہ طلبہ کے لئے علیحدہ کمرے رکھے گئے ہیں۔ ان امتحانات میں 28 ہزار طلباء حصہ لے رہے ہیں اور یہ امتحانات راواں مہینے کی 9 تاریخ سے 27 تاریخ تک لیے جائیں گے۔

قابل ذکر ہے کی یہ عالمی وبا کورونا وائرس کے چلتے پہلا موقع ہوگا جب طلباء امتحان ہال میں جا کر اپنے پرچے لکھیں گے۔ اس سے قبل تمام امتحانات آن لائن لے گئے یا پھر اسکولی بچوں کو بنا امتحانات کے ہی اگلی جماعت میں ترقی دی گئی۔

مزید پڑھین: بغیر ایڈمیشن فیس کے اسکولوں میں بچوں کو داخلہ دینے کا فیصلہ

کشمیر یونیورسٹی کے ڈائریکٹر ایڈمیشن فاروق احمد میر نے دعویٰ کیا ہے کہ ’’جی سی یونیورسٹی کے افسران کی ایک ٹیم نے امتحانات کے تمام مراکز کا دورہ کیا اور وہاں طلباء کے لئے رکھی گئی سہولتوں کا بھی جائزہ لیا۔‘‘

ان کا کہنا تھا کہ ’’ہم تمام احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کر رہے ہیں۔ تمام امتحانی مراکز کے لئے ماسک اور سینیٹائزر بھیج دئے گئے ہیں۔ جو طلباء کورونا سے متاثر ہیں یا انہیں لگ رہا ہے کہ وہ اس وائرس کی زد میں آ چکے ہیں ان کے لیے بھی ہدایت جاری کردی گئی ہیں۔ انہیں قبل از وقت یونیورسٹی انتظامیہ کو اطلاع دینی ہوگی جس کے بعد انہیں علیحدہ کمرے میں پرچہ لکھنے کی اجازت دی جائے گی۔‘‘

مزید پڑھیں: پندرہ ملازمین کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ضلع مجسٹریٹ دفتر پونچھ بند

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’’امتحان سے قبل اور امتحانات کے بعد اور اسکے علاوہ ہر صبح ان مراکز کو ڈس انفیکٹ (Disinfect) کیا جائے گا۔ تاکہ کسی بھی قسم کا کوئی خدشہ نہ رہے اور طلباء اطمینان سے اپنے پرچے پر دھیان دے سکیں۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.