کشمیر یونیورسٹی اور جموں وکشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن نے رواں ماہ کی 3 اور 4 تاریخ کو لئے جانے والے سبھی امتحانات کو ملتوی کرنے کا اعلان کیا ہے۔
امتحانات ملتوی کرنے کا فیصلہ وادیٔ کشمیر کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر لیا گیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ یکم ستمبر کی شام کشمیر کے بزرگ علیحدگی پسند رہنما سید علی گیلانی اپنی رہائش گاہ واقع حیدرپورہ، سرینگر میں انتقال کرگئے۔
مزید پڑھیں: گیلانی کی وفات پر کشمیر میں عائد کی گئیں سخت بندشیں
سید علی گیلانی کی وفات کے بعد انتظامیہ نے ممکنہ عوامی مزاحمت کو روکنے کے لیے احتیاطی طور پر بدھ کی رات دیر گئے ہی وادی بھر میں سخت بندشیں عائد کی ہیں۔
مزید پڑھیں: Imran Khan on Geelani: عمران خان کی گیلانی کی موت پر تعزیت، بھارت پر کی تنقید
شہر سرینگر سمیت وادی کے دیگر اضلاع کے داخلی اور خارجی راستوں کو خار دار تاروں سے سیل کیا گیا ہے۔ جب کہ جگہ جگہ پر پولیس اور فورسز کی بھاری تعیناتی کو عمل میں لایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ موبائل سمیت انٹرنیٹ خدمات کو بھی معطل کردیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سید علی گیلانی کی رحلت: کیا کشمیر میں ’حریت‘ یتیم ہوگئی؟