ETV Bharat / state

’بجلی بحران سے نمٹنے کے لئے تین ٹائر نظام تیار ہے‘ - پاور ڈیولمپنٹ کارپوریشن

وادی کشمیر میں سخت ترین سردیوں کے ایام - چلہ کلان - کے آغاز سے ہی برفباری کا سلسلہ بھی شروع ہوچکا ہے جس سے لوگ بجلی کی عدم دستیابی سے مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔

’بجلی بحران سے نمٹنے کے لئے تین ٹائر نظام تیار ہے‘

author img

By

Published : Jan 4, 2021, 2:25 PM IST

اتوار سے وادی کشمیر میں بھاری برفباری جاری ہے، اگرچہ شہر سرینگر میں پہلی مرتبہ بجلی کی عدم دستیابی کی شکایات موصول نہیں ہوئیں لیکن جنوبی کشمیر میں اتوار سے بیشتر علاقے بجلی سے محروم ہیں۔

محکمہ پاور ڈیولمپنٹ کارپوریشن (محکمہ بجلی) کے سپر انٹنڈنگ انجینئر ولی محمد میر نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ کشمیر میں جاری برفباری کے سبب شہر سرینگر میں بجلی متاثر نہیں ہوئی لیکن جنوبی کشمیر کے بعض علاقوں میں گزشتہ شب سے ہی بھاری برفباری کے سبب لوگوں کو بجلی کے حوالے سے مشکلات کا سامنا ہے۔

محکمہ بجلی کے سپر انٹنڈنگ انجینئر ولی محمد میر کی ای ٹی وی بھارت کے ساتھ خصوصی گفتگو

انکا کہنا تھا کہ شمال و وسطی کشمیر میں بجلی دستیاب ہے اور جنوبی کشمیر میں بھی اکثر علاقوں میں دوپہر تک بجلی بحال کی جائے گی۔

سپر انٹنڈنگ انجینئر ولی محمد میر کا کہنا تھا کہ رواں سرما میں بجلی کے بحران سے نمٹنے کے لئے محکمے نے تین ٹائر نظام (Three tier system) تشکیل دیا ہے جس سے عملے اور مشینری کا بھر پور استعمال کرکے بجلی کے مشکلات سے نجات دلایا جائے گا۔

مزید پڑھیں؛ سرینگر - جموں قومی شاہراہ پر برف ہٹانے کا کام جاری

انکا مزید کہنا تھا کہ برفباری سے کشمیر میں 65 بجلی ٹرانسفارمرز کو نقصان پہنچا ہے تاہم رواں سرما میں ٹرنسفامرز کو خراب ہونے کی صورت میں زیادہ سے زیادہ دو دنوں میں ٹھیک کیا جاتا ہے۔

وادی میں برفباری یا سرما کے دوران ٹرانسفارمر کو زیادہ نقصان پہنچتا تھا جن کی بحالی میں ہفتوں تک ممکن نہیں ہو پاتی تھی۔ تاہم سپر انٹنڈنگ انجینئر نے بتایا کہ انتظامیہ نے ایک ایسا نظام مرتب کیا ہے جس کے تحت زیادہ سے زیادہ تین دنوں میں ٹرانسفارمرز بحال کئے جائیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.