ETV Bharat / state

Demolition Drive in Srinagar سرینگر میں اثر ورسوخ والے افراد کی زمینوں پر بلڈوزر چلایا گیا - سرینگر میں بلڈوزر کارروائی

جموں و کشمیر کے دارالحکومت سرینگر کے زکورہ علاقے میں اثر و رسوخ والے افراد کی زمینوں پر بلڈوزر چلایا گیا۔ تحصیلدار کے مطابق زکورہ پٹھان کالونی میں 36 کنال اراضی کو قبضے سے خالی کرایا گیا ہے۔ bulldozer drive against encroachers in Srinagar

سرینگر میں تجاوزات کے خلاف مہم
سرینگر میں اثر ورسوخ والے افراد کی زمینوں پر چلایا گیا بلڈوزر
author img

By

Published : Feb 1, 2023, 10:27 AM IST

سرینگر میں تجاوزات کے خلاف مہم

سرینگر: جموں و کشمیر انتظامیہ کے حکم کے تحت غیر قانونی تجاوزات کے خلاف کارروائی جاری رکھتے ہوئے ضلع انتظامیہ سرینگر نے زکورہ پٹھان کالونی میں حشمت خان با اثر رسوخ شخص کے زمین کے خلاف زبردست انسداد تجاوزات مہم چلائی۔ یہ مہم زکورہ پٹھان کالونی میں چلائی گئی۔ تفصیلات فراہم کرتے ہوئے تحصیلدار حضرت بل کیسر محمود ملِک نے بتایا کہ 'ہم نے زکورہ پٹھان کالونی میں سرکاری ریکارڈ کے مطابق ایک اثر رسوخ والے شخص کے زمین پر بلڈوزر چلا کر کئی کنال سرکاری اراضی کو قبضے سے خالی کرایا گیا ہے اور اس زمین پر بنے ایک رہائشی کوارٹر اور ایک گیراج اور ایک دیوار کو گرایا ہے۔ تحصیلدار کے مطابق اس کالونی میں 36 کنال اراضی کو قبضے سے خالی کرایا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ یہ زمین کس نے قبضے میں رکھی تھی، یہ مزید ریکارڈ کی جانچ کے بعد ہی پتہ چل پائے گا۔' فی الحال ہم نے خسرہ نمبر کے حساب سے کارروائی کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ ہم خوش ہیں کہ کچھ لوگ خود ہی تعاون کر رہے ہیں اور سرکاری زمینوں کو خالی کر رہے ہیں۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس جگہ پر باغات قائم کیے گئے تھے جو کہ سرکاری املاک کو استعمال میں لا کر آمدنی حاصل کر رہے تھے۔ محکمہ ریونیو کے اس افسر نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر سرینگر کی ہدایات پر غیر قانونی تجاوزات کرنے والوں کی طرف سے تجاوزات کی نشاندہی کی جا رہی ہے اور جو کوئی بھی ریاستی زمینوں پر تجاوزات کرتا ہوا پایا جائے گا اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ایسے متعدد بااثر تجاوزات کی نشاندہی کی گئی ہے اور یہ مہم جاری رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں: Jammu Areas Observe Shutdown To Protest State Land Eviction بلڈوزر کارروائی سے پہلے جموں کے مسلم اکثریتی علاقے میں مظاہرہ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.