ETV Bharat / state

Kashmir G 20 Summit: جی ٹوئنٹی مندوبین کا پہلا قافلہ سرینگر پہنچا - جی ٹونٹی اجلاس سرینگر

سرینگر کے معروف ڈل جھیل کے کنارے پر واقع ایس کے آئی سی سی میں 22 سے 24 مئی تک جی ٹوئنٹی اجلاس منعقد ہو رہا ہے۔

جی ٹونٹی مندوبین کا پہلا قافلہ سرینگر پہنچا

author img

By

Published : May 22, 2023, 12:34 PM IST

Updated : May 22, 2023, 12:40 PM IST

سرینگر (جموں و کشمیر): سرینگر میں منعقد ہونے والے جی 20سمٹ میں شرکت کرنے والے مندوبین کا پہلا قافلہ پیر کو سرینگر ائیرپورٹ پہنچا۔ جموں و کشمیر انتظامیہ کے ایک اہلکار نے ٹویٹر پر اس حوالہ سے معلومات فراہم کرتے ہوئے کہا: ’’اتیتھی دیو بھوا، ٹورزم ورکنگ گروپ جی 20اجلاس میں شرکت کرنے والے مندوبین کا سرینگر ایئرپورٹ پر استقبال کیا گیا۔ تیسرے ٹورزم ورکنگ گروپ کا اجلاس سرینگر میں مئی کی 22سے 24تاریخ توک منعقد ہو رہا ہے۔‘‘

مندوبین کا تلک لگاکر اور زعفرانی رنگ کا دستار پہنا کر استقبال کیا گیا، اس کی تصاویر ٹویٹر پر (انتظامیہ کی جانب سے) کئی تصاویر شیئر کی گئیں۔ مرکزی سیاحتی وزیر جی کرشن ریڈی اور جی ٹونٹی شیرپا امیتابھ کنٹھ نے بھی سرینگر ایئرپورٹ پر پہنچ کر جی ٹونٹی مندوبین کا والہانہ استقبال کیا۔ کشمیر کی تاریخ میں پہلی مرتبہ بین الاقوامی سطح کا اجلاس منعقد ہو رہا ہے۔ جی ٹونٹی کا یہ اجلاس سرینگر میں معروف ڈل جھیل کے کنارے ایس کے آئی سی سی میں 22سے 24مئی تک منعقد ہوگا۔

  • #WATCH | Delegates arriving in Srinagar for the 3rd G20 Tourism Working Group meeting, receive a warm welcome at the airport.

    (Video: J&K Department of Information and Public Relations) pic.twitter.com/xouQyQYqmE

    — ANI (@ANI) May 22, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

جی ٹونٹی اجلاس کشمیر میں منعقد کرنے پر پاکستان سمیت چین نے بھی بھارت کی سخت مخالفت کی ہے۔ چین نے سرینگر میں منعقد ہو رہے جی ٹونٹی سمٹ میں شرکت کرنے سے صاف انکار کیا ہے وہیں سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کی شرکت بھی مخدوش دکھائی دے رہی ہے۔ جہاں پاکستان اور چین نے ’’متنازعہ خطہ میں بین الاقوامی سطح کے جی ٹونٹی اجلاس کے انعقاد‘‘ پر بھی بھارت کی نکتہ چینی کی ہے وہیں بھارت نے بھی ان ممالک کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ ’’جی ٹونٹی اجلاس بھارت کے مختلف شہروں بشمول سرینگر میں بھی منعقد ہو رہا ہے اور بھارت کے کسی بھی اندرونی معاملے میں دخل اندازی بھارت کو قطعاً منظور نہیں۔‘‘

Last Updated : May 22, 2023, 12:40 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.