ETV Bharat / state

Kashmir Freezes Amid Sub Zero Temperature: کشمیر میں شبانہ درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے

وادی کشمیر سمیت خطہ لداخ میں شبانہ درجہ حرارت مسلسل نقطہ انجماد سے نیچے درج کیا جا رہا ہے۔ سرینگر میں رواں موسم کی سرد ترین رات ریکارڈ درج کی گئی۔ Srinagar Records Coldest Night of the Season

کشمیر میں شبانہ درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے درج

author img

By

Published : Nov 23, 2022, 11:42 AM IST

سرینگر (جموں و کشمیر): سرینگر کا شبانہ درجہ حرارت رواں موسم میں پہلی مرتبہ نقطہ انجماد سے نیچے درج کیا گیا، پارہ منفی 0.8 ڈگری سیلسیس پر جا پہنچا۔ وہیں جنوبی کشمیر کے معروف سیاحتی مقام، پہلگام، وادی کشمیر کا سب سے سرد مقام رہا جہاں گزشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی 4.8 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ Night Temperature in Kashmir

وادی کشمیر کے دیگر حصوں میں بھی رات کا درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے رہا اور شمالی کشمیر کے کپوارہ ضلع میں درجہ حرارت منفی 2.9 ڈگری سیلسیس اور قاضی گنڈ میں منفی 1.6 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا۔ گلمرگ میں درجہ حرارت منفی 3.8 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا، جو اس سے قبل کی رات کے مقابلے میں 0.3 ڈگری کم ہے۔

مزید پڑھیں: Kashmir Snowfall: کشمیر میں مزید بارشوں، برفباری کی پیشگوئی

لداخ یونین ٹیریٹری کے دراس علاقہ میں شبانہ درجہ حرارت منفی 13.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ لیہہ شہر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 9.6 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا جبکہ اس سے قبل کی شب درجہ حرارت 9.0 ڈگری سیلسیس سے کم تھا۔ ادھر، جموں شہر میں رات کا سب سے کم درجہ حرارت 9.2 ڈگری سیلسیس، کٹرا 9.6، بٹوٹ 6.5، بانہال 9.0 اور بھدرواہ میں 2.2 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، ماہرین موسمیات نے آیندہ 10 دنوں کے دوران جموں و کشمیر اور لداخ میں موسم خشک رہنے اور اکثر اوقات دھوپ کھلی رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔ Kashmir Weather

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.